کتاب: محدث شمارہ 234 - صفحہ 43
اس کتاب میں مرزا قادیانی کی صحیح تصویر پیش کی گئی ہے اور بتایا ہے کہ مرزا قادیانی کس قسم کا انسان تھا ۔ایسے بد کردار شخص کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے یہ شخص بد کردار فضول اور لچر قسم کا انسان تھا ۔ (122) صحیفہ تقدیر :1927ء صفحات 574۔ قادیانیت سے متعلق کوئی ایسا موضوع نہیں جس پرمصنف نےاس میں قلم نہ اٹھا یا ہو ۔یہ کتاب اپنے موضوع کے اعتبار سے بڑی جامع عمدہ اور نفیس ہے اور قادیانیت کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ مولانا حکیم مظہر حسین قریشی میرٹھی (123)چودھویں صدی کا مسیح :1322ھ صفحات 512۔ اس کتاب میں مرزا غلام احمد قادیانی کے دعویٰ مسیح موعود مہدی بطور ناول بیان کیے گئےہیں ۔ مولانا محمد رفیق خان پسروری (124)انتخاب الاربعین : صفحات 64۔ اس کتاب میں پہلے 40،احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم معہ ترجمہ تشریح نقل کی ہیں ۔جن کا تعلق ختم نبوت سے ہے اس کے بعد مرزا قادیانی کے دعویٰ نبوت کی تردید کی ہے۔ (125)ختم نبوت : 1950ء صفحات 64 اس احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں مسئلہ ختم نبوت پر بڑی عالمانہ بحث کی ہے اس کے بعد مرزا غلام احمد قادیانی کے دعویٰ نبوت اور مسیح موعود ہونے کی دلائل سے تردید کی ہے۔ مولانا مولیٰ بخش کشتہ امرتسری : (126)رودادجلسہ اسلامیہ قادیان :1921ءصفحات 41۔ 1921)میں اہل اسلام کی طرف سے قادیان میں ایک جلسہ ہواتھا جس میں مولانا ثناء اللہ امرتسری اور مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی رحمۃ اللہ علیہ نے تقاریر کی تھیں ۔اس رسالہ میں مولانا مولیٰ بخش کشتہ (ایڈیٹر اتحاد ) نے ان دونوں علمائے کرام کی تقاریر درج کی ہیں ۔ مولانا عبد الطیف رحمانی رحمۃ اللہ علیہ : (127)تذکرہ حضرت یونس علیہ السلام : صفحات 44۔ اس رسالہ میں مرزا قادیانی کی طرف سے حضرت یونس علیہ السلام پر لگائے اعتراضات کا دلائل سے جواب دیا گیا ہے۔ (128)اغلاط ماجد یہ :1916ءصفحات 40۔ یہ رسالہ عبد الماجد قدیانی کے رسالہ" القاء " کا جواب ہے اور اس میں 32،غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔