کتاب: محدث شمارہ 234 - صفحہ 42
(112) اکاذیب مرزا مرزا : 1349ءصفحات 16۔ اس رسالہ میں کذاب ثانی مرزا قادیانی کے 50/جھوٹ جمع کیے گئے ہیں ۔ مولانا محمد حنیف یزدانی: (113)مرزائے قادیانی اور علمائے اہلحدیث : 1967ءصفحات 100۔ علمائے اہلحدیث نے قادیانیت کے خلاف جو تحریری و تقریری جہاد کیا اس کتاب میں اس کی مختصر تفصیل بیان کی گئی ہے اور اس کے ساتھ مرزا قادیانی کی انگریز دوستی دعویٰ نبوت اور اس کے اخلاف پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ مولانا عبد المجید سوہدروی: (114)داستان مرزا :1933ءصفحات 90 اس کتاب میں مرزا قادیانی کے عقائد کفریہ پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے اور موضوع کے اعتبار سے بڑی دلچسپ اور عمدہ کتاب ہے۔ مولانا نور حسین گھر جاکھی: (115)ختم نبوت ازروئے آیات قرآنی احادیث رسول حقانی واقوال مرزا قادیانی :1932ءص28اس رسالہ میں 40،آیات قرآنی 49،احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور 33،اقوال مرزا قادیانی سے ثابت کیا گیا ہے کہ نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہے۔ (116)چودھویں صدی کادجال مولانا عبد الستارصدری دہلوی رحمۃ اللہ علیہ (117)القول الصحیح فی اثبات المسیح مولانا محمد عبد اللہ افضل پوری بہاری (118)تنقیح امامت قادیانی صفحات28۔ اس کتاب میں قادیانیوں کی امامتپر تنقید کی گئی ہے۔ مولاناایس ایم خالد وزیر آبادی (119) نوشتہ غیب : صفحات 224۔ اس کتاب میں مرزا قادیانی کے بچپن جوانی شادی اور محمدی بیگم سے نکاح کاجو فراڈ چلایا تھا اس کی تفصل بیان کی ہے۔ (120)نوبت مرزا : صفحات 288۔ اس کتاب میں مرزا قادیانی کے تمام دعاویٰ کا رد کیا ہے۔ (121)تصویر مرزا صفحات 250۔