کتاب: محدث شمارہ 234 - صفحہ 39
معلوم ہے اور جنات اس کی اطاعت کرتے ہیں اور اس کی ہر بات پر عمل کرتے ہیں اس کایہ دعویٰ جب کمزور دل والاانسان سنتا ہے تو اسے درست تسلیم کرلیتا ہے اور خواہ مخواہ اس سے ڈرنے لگ جاتا ہے اسی حالت میں جادو گر جو چاہتا ہے اسے کر گزرنے کی پوزیشن میں آجاتا ہے۔ 8۔چغل خوری کر کے لوگوں میں نفرت کے جذبات بھڑکا دینا اور ان میں سے کچھ کو اپنے قریب کر لینا اور ان سے اپنے مطلب کاکام نکالنا۔۔۔ حافظ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ ان آٹھ اقسام کو ذکر کرنے کے بعد لکھتے ہیں ۔ "ان اقسام میں سے بہت ساری قسموں کو امام رازی رحمۃ اللہ علیہ نے فن جادو میں اس لیے شامل کر دیا ہے کہ ان کو سمجھنے کے لیے انتہائی باریک بین عقل درکار ہوتی ہے اور سحر عربی زبان میں ہرایسی چیز کو کہا جاتا ہے جو باریک ہوا اور اس کاسبب مخفی ہو۔[1] امام راغب رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک اقسام جادو : امام راغب رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں : "سحر کا اطلاق کئی معنوں پر ہوتا ہے۔ 1۔جولطیف اور انتہائی باریک ہو اور لطافت اور باریکی کی وجہ سے اس میں دھوکہ وہی کا عنصر نمایاں ہوتا ہے۔ 2۔جوبے حقیقت تو ہمات سے واقع ہو۔ 3۔جو شیطانوں کی مدد معاونت سے حاصل ہو۔ 4۔جوستاروں کو مخاطب کرنے سےہو۔[2] اقسام جادو کے متعلق ایک وضاحت: امام رازی اور راغب کی تقسیمات جادو میں غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے فن جادو میں وہ چیزیں داخل کردی ہیں جن کا جادو سے کو ئی تعلق نہیں ہے اور اس کا سبب یہ ہے کہ انہوں نے لفظ سحرکے عربی زبان میں معنی کو سامنے رکھا ہے اور "سحر"عربی ہر اس چیز پر بولتے ہیں جو لطیف ہو اور اس کا سب مخفی ہو۔چنانچہ انہوں نے نئی نئی ایجادات اور ہاتھ کی صفائی سے بر آمد ہونے والے امور کو بھی جادو میں شامل کر دیا ہے اور اسی طرح چغل خوری کرکے کام نکالنے کو بھی انہوں نے جادو قراردیاہے۔کیونکہ ان سب کے اسباب مخفی ہوتے ہیں اور ان سب چیزوں کا ہماری بحث سے کوئی تعلق نہیں ہے ہماری گفتگو کا دارومدار صرف حقیقی جادو پر ہے جس میں جادو گر جنات اور شیاطین کا سہارا لیتا ہے ۔ پھر ایک حقیقت کا بیان بھی ضروری ہے اور وہ یہ ہے کہ رازی رحمۃ اللہ علیہ اور راغب رحمۃ اللہ علیہ نے ستاروں کے ذریعے جادو کا عمل کرنے کا ذکر کیا ہے جبکہ ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ ستارےاللہ تعالیٰ کی مخلوقات میں سے ایک مخلوق ہیں اور اللہ ہی کے احکامات کے پابند ہیں اور نہ ان کی کوئی روحانیت ہے اور نہ تاثیر ہے۔ اگر کوئی شخص یہ کہےکہ کئی جادو گرستاروں کے نام لے کر ان سے مخاطب ہوتے ہوئے نظر
[1] تفسیر ابن کثیر ج1 ص 147 [2] المفردات ازامام راغب سحر