کتاب: محدث شمارہ 234 - صفحہ 27
(حصہ دوم) جادو کا وجود قرآن وسنت کی روشنی میں 1۔جنوں اور شیطانوں کے وجود پر دلائل: جن ،شیطان اور جادو کےدرمیان بہت گہرا تعلق ہوتا ہے،بلکہ جادو کی بنیاد ہی جنابت اور شیاطین ہیں ،بعض لوگ جنات کے وجود کا انکار کرتے ہیں اور اسی بنیاد پر جادو کی تاثیر کے قائل نہیں ،اس لئے پہلے جنات وشیاطین کے وجود پر دلائل پیش کئے جاتے ہیں : قرآنی دلائل: ﴿وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَيْكَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ يَسْتَمِعُونَ الْقُرْآنَ﴾[1] "اور یاد کیجئے جب ہم کئی جنوں کو تیرے پاس پھیر کر لائے" ﴿يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالإِنسِ أَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنكُمْ يَقُصُّونَ عَلَيْكُمْ آيَاتِي وَيُنذِرُونَكُمْ لِقَاء يَوْمِكُمْ هَذَا ﴾[2] "جنو اور آدمیو! کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آئے جو میری آیتیں تم کو پڑھ کر سناتے اور اس دن کی ملاقات سے تم کو ڈراتے" ﴿قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوا إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا﴾ [3] "کہہ دیجئے مجھے یہ وحی آئی ہے کہ جنات میں سے چند شخصوں نے(مجھ سے قرآن) سنا،پھر کہنے لگے ہم نے ایک عجیب قرآن سنا" ﴿ وَأَنَّهُ كَانَ رِجَالٌ مِنَ الأِنْسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٍ مِنَ الْجِنِّ فَزَادُوهُمْ رَهَقاً﴾ [4] "اور (ہوا یہ کہ)بعض آدم زاد لوگ کچھ جنوں کی پناہ لیتے تھے جس سے ان کا دماغ اور چڑھ گیا" ﴿ إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلَاةِ ۖ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ﴾ [5] "شیطان یہی چاہتاہے کہ شراب اور جوئے سے تم میں آپس میں دشمنی اور کینہ پیدا کردے اور تم کو اللہ کی یاد اور نماز سے باز رکھے ،تو اب بھی تم باز آتے ہو یا نہیں ؟" ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ وَمَنْ يَتَّبِعْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ ۚ﴾ [6] "اے ایمان والو! شیطان کے قدم بقدم مت چلو،اور جو کوئی اس کی پیروی کرے گا(وہ گمراہ ہوگا اس لیے کہ) وہ تو بے حیائی اور برے ہی کام کرنے کو کہے گا" اس کے علاوہ بھی قرآن مجید کی بہت ساری آیات اس بارے میں موجود ہیں ۔ بلکہ جنات کے متعلق ایک مکمل سورت قرآن مجید میں موجود ہے۔لفظ جن قرآن مجید میں 22 مرتبہ آیاہے،لفظ
[1] سورہ طہٰ 134 [2] سورۃالاحقاف 29 [3] سورۃ الانعام 130 [4] سورۃ الجن1 [5] سورۃ الجن6 [6] سورۃ المائدۃ 91