کتاب: محدث شمارہ 234 - صفحہ 24
مقالات وحید بن عبد السلام بالی مترجم : حافظ محمد اسحٰق زاہد جادو گروں کا قلع قمع کؤنے والی تلوار [الصارم البتار في التصدي للسحرة الأشرار] زیر نظر تحریر جادو کے بارے میں ایک اہم کتابچہ کااردو ترجمہ ہے۔جسے ایک تجربہ کار صاحب علم نے عربی میں تحریر کیاہے،اس کتاب میں قرآن وسنت سے واضح استدلال کے علاوہ جادو کے توڑ کے اسلامی طریقوں پر بھی کافی وشافی تفصیل موجود ہے۔جس بناء پر اس کو کافی پسند کیا گیاہے۔اور عربی میں اس کے دسیوں ایڈیشن چھپ چکے ہیں ۔ ادارہ محدث کے دیرینہ رکن حافظ محمد اسحاق زاہد(کویت) نےاس کا سلیس ترجمہ کرکے واقعتاً اہم کمی پوری کی ہے کیونکہ ہمارے ہاں جادو کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بالمقابل شرعی رہنمائی کے لئے مناسب اُسلوب واستدلال میں کوئی موزوں کتاب اردو میں د ستیاب نہیں تھی،محدث میں چند اقسام میں اس کتاب کا مسلسل ترجمہ نذر قارئین ہے۔(ح۔م) تقدیم: جادو کا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث وتحقیق اور تصنیف وتالیف کے ذریعے تعاقب کرنا علماء کے لئے ضروری ہے۔کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے۔اور جادوگر چند روپوں کےبدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں ۔جنھیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لوگوں سے وصول کرتے ہیں جو اپنے مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے اور انہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں ۔ علماء کے لئے ضروری ہے۔ کہ وہ جادو کے خطرے اور اس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کو خبردار کریں ،اور جادو کا شرعی طریقے سے علاج کریں تاکہ لوگ اس کے توڑ اورعلاج کے لئے جادو گروں کا رخ نہ کریں ،اسی ضرورت کے پیش نظر میں اپنے قارئین کی خدمت میں یہ کتاب پیش کررہا ہوں ۔یہ کتاب ایک کم علم آدمی کی سادہ سی کوشش ہے اور اس کا شرعی طریقے سے علاج کریں تاکہ لوگ اس کے توڑ اور علاج کے لئے جادو گروں کا رخ نہ کریں ،اسی ضرورت کے پیش نظرمیں اپنے قارئین کی خدمت میں یہ کتاب پیش کررہا ہوں ۔یہ کتاب ایک علم آدمی کی سادہ سی کوشش ہے اور اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ جادو اور اس کی تاثیر سے بیمار پڑجانے والے لوگوں اور اسی طرح حسد اور نظر بد کا مسلمان شرعی طریقوں سے علاج کرسکیں تاکہ لوگ ان جادوگروں اور شعبدہ بازوں کے پاس جانے سے پرہیز کریں جو ان کے عقائد کو تباہ اور ان کی عبادت کوخراب کردیتے ہیں ۔ اس کتاب میں جو بات بھی آپ کو خلاف کتاب وسنت معلوم ہو اس کو ترک کرکے کتاب وسنت پر عمل کریں ۔مجھے میری غلطی کے متعلق آگاہ کرنے والے ہرشخص کے لئے دعا گو ہوں ۔(وحید بن عبدالسلام بالی/1410ھ) (حصہ اول) سحر (جادو) کی تعریف سحر۔۔۔لغوی اعتبار سے: جادو کے لیے عربی زبان میں سحر کا لفظ استعمال ہواہے جس کی تعریف علماء نے یوں کی ہے: اللیث کہتے ہیں :" سحر وہ عمل ہے جس میں پہلے شیطان کا قرب حاصل کیا جاتا ہے اور پھر اس