کتاب: محدث شمارہ 233 - صفحہ 36
کرنا باعث شرف ہے۔ یہ وہ چیز ہے جس پر صحابہ رضی اللہ عنہم کا اجماع ہے۔ وہ بلا کوئی تقریب منائے ہوئے اسی ہجرت کے دن سے اپنی تاریخوں کا شمار کرتے تھے۔ صحابہ رضی اللہ عنہم کے بعد یہ چیز مسلمانوں میں گزشتہ چودہ صدیوں سے آج تک مسلسل وراثت میں چلی آرہی ہے۔ چنانچہ مسلمان کے لئے ہجری تاریخ سے روگردانی کرکے دنیا کی دیگر امتوں کی تاریخوں میں سے کسی تاریخ کو اپنانا، مثلا عیسوی تاریخ، جائز نہیں ہے کیونکہ ایسا کرنا بہتر چیز کو ادنیٰ چیز سے بدلنا ہے۔ لہذا ہم اپنے تمام مسلمان بھائیوں کو اللہ تعالیٰ کا کماحقہ، تقویٰ اختیار کرنے، اس کی اطاعت گزاری پر عمل پیرا ہونے اور اس کی نافرمانی سے دوری اختیار کرنے، دوسروں کو اس کی نصیحت کرنے اور اس کی راہ میں جو بھی دشواری پیش آئے اس پر صبر کرنے کی وصیت کرتے ہیں ۔
ہر ناصح مومن جو اپنے نفس کو دنیا اور آخرت میں اللہ تعالیٰ کی لعنت اور اس کے غضب سے نجات دلانے کا حریص ہو اسے چاہئے کہ اپنے علم اور ایمان کو پختہ کرنے کی جدوجہد کرے اور صرف اللہ تعالیٰ کو ہی ہدایت دینے والا، مددگار، حاکم اور ولی (مہربان دوست) بنائے کیونکہ اللہ عزوجل ہی بہترین مولی اور سب سے اچھا مددگار ہے اور کفایت ہے تیرا پروردگار ہدایت دینے والا اور مدد کرنے والا اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مندرجہ ذیل دعاء پڑھ کر بارگاہ الٰہی میں التجا کرے:
((اللھم رب جبرائیل و میکائیل و إسرافیل، فاطر السموات والأرض، عالم الغیب و الشھادة، أنت تحکم بین عبادك فیما کانوا فیه یختلفون، اھدني لما اختلف فیه من الحق بإذنك إنك تھدي من تشاء إلی صراط مستقیم))
''اے اللہ! جبرائیل و میکائیل و اسرافیل کے پروردگار، آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے، تو ہی اپنے بندوں میں ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں ۔ مجھے بھی اپنی اجازت اور حکم سے اس بارے میں ہدایت عطا فرما کہ جس میں راہ حق سے مختلف ہوں کیونکہ بے شک تو ہی جس کو چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف ہدایت فرماتا ہے''
اور سب تعریفیں تمام جہانوں کے پروردگار اللہ کے لئے ہی سزاوار ہیں اور صلاۃ و سلام ہو ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، ان کی آل علیہ السلام اور ان کے صحابہ رضی اللہ عنہم پر۔
اللجنةالدائمة للبحوث العلمیة والإفتاء
مہر چیئرمین... (شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن محمد آل الشیخ) دستخط رکن...( بکر بن عبداللہ ابو زید)
دستخط رکن... (عبداللہ بن عبدالرحمن الفدیان) دستخط رکن... (صالح فوز ان الفوزان)