کتاب: محدث شمارہ 233 - صفحہ 24
دار الافتاء شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی
جامعہ لاہور الاسلامیہ ( رحمانیہ )
٭ سورۃ فاتحہ اور نماز کے مسائل
٭ گھوڑا حلال ہے؟...اولاد کی باپ کے علاوہ کی طرف نسبت؟
٭ عورتوں کا بال کٹوانا؟...خواتین کے مسائل
٭ قریب تر کی موجودگی میں دور کے رشتہ دا رکی وراثت
سوال: تکبیر تحریمہ کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی دعائیں ثابت ہیں ۔ کیا بیک وقت دو یا تین دعائیں پڑھی جاسکتی ہیں یا صرف ایک وقت میں ایک دعا پڑھنی چاہئے؟
جواب: افتتاحِ صلوٰۃ میں صرف کسی ایک دعا کو اختیار کیا جائے، متعدد اَدعیہ کو جمع کرنا ثابت نہیں
سوال: بیت اللہ ، مسجد ِنبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور مسجد ِاقصیٰ میں نماز پڑھنے کا ثواب ایک لاکھ اور پچاس پچاس ہزار بالترتیب بیان کیا جاتا ہے کیا یہی صحیح ہے یا کم وبیش بھی ثابت ہے؟
جواب: یہ حدیث ضعیف ہے۔ اس کی سند میں راوی رُزیق ابوعبداللہ الہانی مختلف فیہ ہے۔ علاوہ ازیں اس سے بیان کرنے والا ابوالخطا ء دمشقی مجہول ہے۔ امام ذہبی رحمۃ اللہ علیہ میزان میں فرماتے ہیں ''إنه حدیث منکر جدا'' بحوالہ مشکوٰۃ حاشیہ البانی (۱/۲۳۴) و مرعاۃ المفاتیح (۱/۴۹۵)
سوال: حدیث لاصلوٰة لمن لا وضوء له کس کتاب میں ہے،اس کا مکمل متن اور اس کی فنی حیثیت کیا ہے؟
جواب:سنن ابو داود ، کتاب الطهارۃ، باب في التسمیة علی الوضوء اور سنن ابن ماجہ یہ حدیث شواہد کی بنا حسن ہے ۔ ملاحظہ ہو کتاب التسیۃ ص18
سوال: امام منتخب کرنے کے لئے حدیث میں چار صفات بیان ہوئی ہیں ۔ مولانا صادق سیالکوٹی رحمۃ اللہ علیہ نے سبیل الرسول میں صحیح مسلم کا حوالہ دیا ہے لیکن مجھے وہ حدیث وہاں نہیں ملی۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے بخاری شریف میں ایک باب اس طرح قائم کیاہے :باب أھل العلم والفضل أحق بالإمامة'' اوراس باب کے تحت حدیث نمبر ۶۴۲ میں ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی امامت کا واقعہ بیان فرمایا ہے حالانکہ قرات کے لحاظ سے حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ سب سے زیادہ قاری تھے ان دونوں احادیث میں مطابقت کس طرح دی جائے گی۔
جواب:مطلوبہ حدیث صحیح مسلم میں ''باب من أحق بالإمامة''کے تحت موجود ہے (ج ۱/