کتاب: محدث شمارہ 233 - صفحہ 12
میں سورۂ فاتحہ نہ پڑھی تو وہ نماز ناقص ہوگی ''۔ حضور نے یہ بات تین بار دہرائی ۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ ہم لوگ تو امام کے پیچھے ہوتے ہیں ؟ تو انہوں نے فرمایا کہ آہستہ پڑھ لیا کرو ۔ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے سنا ہے : اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ میں نے نماز(سورہ ٔ فاتحہ ) کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان تقسیم کردیا ہے ۔ ( مسلم ، نسائی ، موطا ٔ، مسند احمد )
2) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہی کی دوسری حدیث کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : '' وہ نماز کفایت نہیں کرتی جس میں سورۂ فاتحہ نہ پڑھی جائے'' ( صحیح ابن خزیمہ )
3) عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی حدیث کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
'' اُس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو سورۂ فاتحہ نہیں پڑھتا '' ( متفق علیہ )
4) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ مجھے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اعلان کردینے کا حکم دیا :
((لاصلاة إلاّ بقرائة فاتحة الكتاب فما زاد)) ( ابوداود )
یعنی'' نماز صحیح نہیں ہوتی جب تک سورۂ فاتحہ اور قرآن کا کچھ اور حصہ نہ پڑھا جائے ''
یہی قول صحابہ کرام میں عمر بن خطاب ، عبد اللہ بن عباس ، ابوہریرہ، اُبی بن کعب ، ابو ایوب انصاری ، عبد اللہ بن عمرو بن العاص ، عبادہ بن صامت ، ابو سعید خدری ، عثمان بن ابی العاص ، خوات بن جبیر اور عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہم وغیرہم کا ہے ۔ اور ائمہ کرام میں شافعی ، احمد ، مالک ، اوزاعی وغیرہم کی یہی رائے ہے ۔ یہ سبھی حضرات نماز کی ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کی قراء ت کو واجب قرار دیتے ہیں ۔
أعوذُ ب اللّٰهِ مِنَ الشَّيطانِ الرَّجيمِ
'' میں اللہ تعالیٰ کے ذریعہ مردود شیطان سے پناہ مانگتا ہوں ''
اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں بندوں کو مردود شیطان کے شر سے پناہ مانگنے کا حکم دیا ہے ۔ فرمایا :
﴿خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ ﴿١٩٩﴾ وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّـهِ ۚ إِنَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ﴾... سورة الاعراف ... اورفرمایا:
﴿وَقُل رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ ﴿٩٧﴾ وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن يَحْضُرُونِ﴾... سورة المؤمن اور فرمایا :
﴿ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ ﴿٣٤﴾ وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ ﴿٣٥﴾ وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّـهِ ۖ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ﴾... سورة فصلت
ان آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو شیطان سے پناہ مانگنے کی نصیحت کی ہے ، کیونکہ جنوں کا شیطان ، انسان کا ایسا دشمن ہے جو کسی بھی بھلائی اور احسان کو نہیں مانتا ، اور ہر وقت اُس کے