کتاب: محدث شمارہ 23 - صفحہ 46
اولیں و آخریں مقصود یہ ہے کہ جناب صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کو بعد از نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم افضل البشر ثابت کیا جا سکے۔ شیخ صاحب نے فرقہ امامیہ اور سبائیہ کی تحریروں پر زور دار تصرہ کیا ہے اور انہی فرقوں کی کتب کے حوالوں سے اپنے موقف کو صحیح ثابت کرنے کی کاوش کی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مرتبہ کے لحاظ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا مقام سب سے اعلیٰ ہے۔ اور اہلِ حق اور اہلِ علم حضرات کے لئے ضروری ہے کہ اس موضوع پر قلم اُٹھائیں۔ خصوصاً اس حالت میں جبکہ کوئی ان کو فروتر ثابت کرنے کی کوشش کرے کہ دینی حمیت کا تقاضا یہی ہے۔ لیکن اس بحث میں متانت سنجیدگی اور عفتِ قلم کا لحاظ رکھنا از بس ضروری ہے۔ افسوس کہ اس کتابچہ میں بعض مقامات پر جوابی طور پر تلخ کلمات آگئے ہیں۔ ہم جس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت ہیں اور جس ہستی کا دفاع کیا جا رہا ہے ان کی تعلیمات کا تقاضا اس کے برعکس ہے۔ البتہ ایک چیز خوش آئندہ ہے کہ اس بحث میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مقام و مرتبہ کو ملحوظ رکھا گیا ہے ورنہ جذبات میں آکر بعض لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو شیعہ حضرات کا ہی ممدوح سمجھ لیتے ہیں حالانکہ احترام کے لحاظ سے ہمارے نزدیک حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہم مرتبہ ہیں۔ ظاہری حسن و خوبی کے باوجود کتابچہ کی قیمت زیادہ ہے۔
------------------------------
نام کتاب : شاہراہِ اسلام
مصنف : محمد مظہر العظمۃ مدیر ’’التمدن الاسلامی‘‘ دمشق
مترجم : آباد شاہ پوری
ہدیہ : 50/1 روپے
ضخامت : 72 صفحات
ملنے کا پتہ : گلستان پبلیکیشنز۔ 40 اُردو بازار لاہور
زیر تبصرہ کتاب دمشق کے معروف رسالہ ’’التمدن الاسلامی‘‘ کے ایڈیٹر جناب محمد مظہر العظمۃ کی کتاب ’’سبل السلام‘‘ کا اردو ترجمہ ہے جو اردو ڈائجسٹ کے مدیر معاون جناب آباد شاہ پوری کی کاوش ہے۔ ترجمہ بڑا سلیس اور رواں دواں ہے۔ اس کتاب میں زندگی کے مسائل پر اسلامی فکر و نظر کی روشنی میں بحث کی گئی ہے۔ مثلاً عقائد، عبادات، ثقافتِ راشدہ، مکارم اخلاق، معمالات کی اصلاح، تربیت کردار، نظام اجتماعی۔
ان عنوانات کے تحت بڑے اخلاص اور درد مندی کے ساتھ نہایت دل نشیں انداز میں