کتاب: محدث شمارہ 23 - صفحہ 45
تعارف و تبصرۂ کتب
خواجہ عبد المنان رازؔ
نام کتاب : سولہ سورہ مترجم
ہدیہ : 3 روپے
ناشر : کتب خانہ اشاعت الکتاب والسنہ بنس روڈ کراچی نمبر 1
قرآنِ پاک کی سولہ سورتوں الفاتحہ، یٰسین، الفتح، الرحمٰن، الواقعہ، الدخان، السجدہ، المزمل، الکہف، النباء، النازعات، الملک، الکافروں، الاخلاص، الفلق، الناس کو کتب خانہ اشاعت الکتاب والسنہ نے بڑے اہتمام اور حسن کے ساتھ شائع کیا ہے۔ مندرجہ بالا سورتوں کی جامع تفسیر مولٰینا عبد الستار صاحب محدث دہلوی کے فکر کا نتیجہ ہے اور اس کو بطورِ حاشیہ مولانا عبد القہار صاحب دہلوی نے مرتب کیا ہے۔ ترجمہ رواں، حواشی جامع و بصیرت افروز ہیں۔ کتابت و طباعت نہایت اعلیٰ ہے۔ کاغذ بھی عمدہ استعمال کیا گیا ہے۔ قرآن پاک کا متن صاف اور جلی کابت میں ہے اور صحتِ اعراب و الفاظ میں خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
------------------------------
نام کتاب : یارِ غار
مصنف : شیخ حسن الدین سہروردی بی۔اے
ہدیہ : 2 روپے
ضخامت : 32 صفحات
ناشر : مکتبہ احیاء العلوم الشرقیہ علامہ اقبال روڈ لاہور
یہ خوبصورت رسالہ دیکھ کر ناشرین کے حسنِ ذوق کی داد نہ دینا کم ذوقی کی علامت ہو گی، سرورق نہایت جاذبِ نظر اور حسنِ سادہ کا بہترین ننمونہ ہے۔ کتابت اور طباعت کا معیار بھی اعلیٰ ہے۔ رسالہ کے عنوان سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاید یہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سیرت و سوانح ہو گی لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ یہ کتابچہ حضرتِ صدیق رضی اللہ عنہ کے سلسلہ میں شیعہ حضرات کی طرف سے اُٹھائے گئے چند ایک اعتراضات (یا سوالات ) کا جوا ہے۔ بقول شیخ حسن الدین سہروردی اس رسالہ کا