کتاب: محدث شمارہ 21 - صفحہ 43
انہیں بہتر بدلہ عطا فرمائے۔ آمین۔ ......٭٭٭٭...... کتاب : ہندوستان میں اہل حدیث کی علمی خدمات مؤلف : ابو یحییٰ امام خاں نوشہروی رحمہ اللہ سائز و ضخامت : 20x26/8۔ 244 صفحات کتابت و طباعت : گوارا اور کاغذ سفید قیمت : 9 روپے ناشر : مکتبہ نذیریہ، فیروز پور روڈ (اچھرہ) لاہور اس گوہر نایاب کی دوبارہ اشاعت اور ضمیمہ کی صورت میں تتمہ کا سہرا بھی مولانا یزدانی کے سر ہے۔ ’’مرزائے قادیاں اور علمائے اہل حدیث‘‘ کے بعد ’’ہندوستان میں اہل حدیث کی علمی خدمات‘‘ کی اشاعت علمائے حدیث کے ساتھ ان کی گہری عقیدت کا ثبوت ہے، کیوں نہ ہو سنتِ رسول اور اس کے حاملین کی عظمت و جلالت کی صحیح قدر و قیمت اسی شخص کو ہو سکتی ہے جو جذبۂ اتباعِ سنت میں پدری اور خاندانی محبت کی بھی قربانی دے گیا ہو اور شرک کی وادیوں سے نکل کر وحید کا شیدا ہوا ہو۔ اللہ تعالیٰ مولانا یزدانی کا یہ جذبہ جوان رکھے اور انہیں توحید و سنت کی برکتوں سے مالا مال کرے۔ زیرِ نظر کتاب دراصل ایک مقالہ ہے جو مولانا عبد الغنی نوشہروی رحمہ اللہ المعروف امام خاں نوشہروی نے 1937ء میں مسلم ایجوکیشنل کانفرنس علی گڑھ کی پچاس سالہ جوبلی کے موقعہ پر علماء و فضلاء کی موجودگی میں پڑھا تھا، بعد میں 1937ء سے 1970ء تک کی جملہ خدمات کا ضمیمہ مولانا یزدانی کی تالیف ہے جس میں پاک و ہند کے علمائے حدیث کے علاوہ خصوصی طور پر مشرقی پاکستان کے علمائے دیث کی خدمات کا انڈکس قابلِ ذکر ہے۔ یہ کتاب اپنی پہلی اشاعت کے بعد مدت سے نایاب تھی۔ پاکستان میں ایسی تاریخی اور علمی کتاب کی اشاعت کا حوصلہ تو کوئی جماعتی ادارہ یا مکتبہ ہی کر سکتا تھا لیکن مولانا یزدانی کی ذاتی ہ‘مت ہے کہ اپنے مکتبہ سے شائع کرنے کے متحمل ہوئے ہیں ۔ یہ کتاب کیا ہے؟ اہل حدیث کی علمی و تبلیغی خدمات کا انسائیکلو پیڈیا ہے۔ غیر منقسم ہندوستان میں بھی علمائے حدیث اپنے فرض منصبی سے پیچھے نہیں رہے اور ماضی قریب کی چند صدیاں تو ان کی تگ و تاز پر دوسروں سے مبارک اور آفریں لے رہی ہیں ۔ ان مجاہدین اسلام نے جس طرح اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے عظیم الشان قربانیاں دے کر نقوش چھوڑے ہیں ۔ اسی طرح جذبہ اتباع سنت میں لومۃ لائم سے بے نیاز ہو کر سنت اور طریقۂ محدثین کو فروغ دیا ہے۔ اس سیاسی و علمی جہاد کے ساتھ ساتھ