کتاب: محدث شمارہ 20 - صفحہ 47
لکھی گئی ہے اور ظاہر ہے جب کسی چیز کا جواب دیا جا رہا ہو تو زبان و بیان میں کچھ شوخی بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ بہرحال یہ جاننے کے لئے کہ اسلام میں گانا بجانا حرام ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ ضروری ہے۔ .......٭٭٭٭٭...... نام کتاب : فری میسن تحریک کی حقیقت مصنف : حافظ محمد اسماعیل ضخامت : ۶۴صفحات قیمت : ۷۵ پیسے ناشر : حافظ محمد اسماعیل، مولانا محمد صادق روڈ، کھڈہ۔ کراچی اپنی آن اور جان کے تحفظ کے لئے دوست سے زیادہ دشمن سے باخبر اور ہوشیار رہنا ضروری ہے اور پھر جب دشمن ایک منظم جماعت کی صورت میں کسی قوم کی تہذیبی اور دینی جڑیں کھوکھلی کرنے میں لگاتار مصروف ہو تو اس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت اور اہمیت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ لیکن افسوس ہے ہم ذاتی دشمنوں سے نپٹنے کے لئے تو جان تک کو خطرہ میں ڈال دیتے ہیں لیکن ملکی، قومی اور دینی دشمنوں کی طرف بہت کم توجہ دیتے ہیں ۔ فری میسن تحریک واضح طور پر اسلام اور مسلمان دشمن تحریک ہے اور اس کی شاخیں اور کارکن پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ لیکن بہت کم لوگ اس کی تفصیل سے آگاہ ہیں ۔ اہل پاکستان کے لئے اس کتاب کا مطالعہ ناگزیر ہے تاکہ وہ اندازہ کر سکیں کہ ان کے دشمن کس کس طرح سے انہیں نیست و نابور کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ پچھلے دنوں اخبارات میں بھی اس تحریک سے نقاب کشائی ہوئی اور حکومت سے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ ہوتا رہا ہے لیکن اخباری معلومات جمع کر کے بڑا اچھا کام کیا ہے اور اس طرح سے نہایت بھیانک اور خوفناک رازوں سے پردہ اُٹھایا ہے۔ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو صیہونیت کے مکر و دجل سے محفوظ رکھے۔ .......٭٭٭٭٭...... نام کتاب : ارشاداتِ نبوی (The Sayings of the Prophet) ترجمہ انگریزی : شیخ شہید اللہ فریدی ترجمہ اردو : محمد میاں صدیقی ضخامت : ۱۱۵ صفحات قیمت : ۵۰/۳ روپے ناشر : محکمہ اوقاف پنجاب لاہور