کتاب: محدث شمارہ 20 - صفحہ 45
1. رضاءِ الٰہی ہمارا مقصود ہے۔ 2. رسولِ خدا ہمارے رہنما ہیں ۔ 3. قرآن ہمارا دستور ہے۔ 4. جہاد ہمارا راستہ ہے۔ 5. شہادت ہماری آرزو ہے۔ اصل کتاب عربی میں ہے جس کا ترجمہ مشہور عالمِ دین شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد چراغ صاحب کے صاحبزادے حافظ محمد حنیف صاحب نے کیا ہے۔ ترجمہ میں بعض مقامات پر اسلوبِ بیان کھٹکتا ہے۔ عربی کے اسلوب اور اردو کے اسلوبِ بیاں میں بہرحال فرق ہے۔ اس لئے ضروری تھا کہ ترجمے سے ترجمانی پر توجہ دی جاتی۔ گلستان پبلیکیشنز نے یہ کتاب بڑے اہتمام سے شائع کی ہے۔ کتاب اور طباعت کا معیار نہایت اعلیٰ ہے۔ سرورق دیدہ زیب ہے۔ تحریکِ اسلامی سے وابستہ حضرات کے لئے اس کا مطالعہ ناگزیر ہے۔ .......٭٭٭٭٭...... نام کتاب : اقبال اور احیائے دین مصنف : خالد علوی ایم اے۔ ایم۔ او۔ ایل ضخامت : ۹۲ صفحات قیمت : ۱۰/۲ روپے ناشر : المکتبہ العلمیہ ۱۵ لیک روڈ لاہور خوبصورت اردو ٹائپ میں طبع شدہ یہ کتاب اپنے موضوع کے لحاظ سے نہایت وقیع اور اہم کتاب ہے اور حق یہ ہے کہ ان چند صفحات میں مصنف نے موضوع کا حق ادا کر دیا ہے۔ ڈاکٹر اقبال ہمارے قومی شاعر ہیں اور قومی شاعر اس لئے کہ انہوں نے شعر و سخن کو ذریعہ بنا کر بحیثیتِ مسلمان اسلامی نظریات کی تبلیغ کی ہے۔ ڈاکٹر موصوف معروف معنوں میں کوئی عالمِ دین نہ تھے لیکن عقل و بصیرت اور جذب و عشق کے جن دوسرے ہتھیاروں سے وہ لیس تھے ان سے انہوں نے اسلام کی برتری اور دفاع کے لئے خاطر خواہ کام لیا ہے اور اس طرح انہوں نے اسلام کے متعلق مغربی اقوام اور مغرب زدہ مسلمانوں کے پھیلائے ہوئے شکوک و شبہات کو ا کے مسلمات سے ہی ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ صاحبِ کتاب نے بڑے دلکش انداز میں احیائے دین کا مفہوم، اس کی ضرورت، اہمیت اور افادیت، تحریکِ احیائے اسلام کا تاریخی پسِ منظر اور تحریک احیائے دین میں ڈاکٹر صاحب کا مقام و مرتبہ بیان کیا ہے۔ موضوع کی اُٹھاننہایت پیارے انداز میں ہوئی ہے۔ اگرچہ یہ پورا مقالہ مختلف کتب سے ماخوذ ہے اور خود مصنف نے بھی اس کا اظہار کر دیا ہے۔ لیکن بیان و اظہار اور اسلوب و ترتیب نے اسے