کتاب: محدث شمارہ 20 - صفحہ 44
تعارف و تبصرہ کتب خواجہ عبد المنان رازؔ نام کتاب : سید محمد داؤد غزنوی رحمہ اللہ مصنف : عبد الرشید اظہرؔ ضخامت : ۸ صفحات قیمت : غیر مجلد ۷۵/۱ روپے مجلد ۵۰/۲ روپے ناشر : جمعّیت الطلباء الجامعۃ السلفیہ لائل پور مولانا داؤد غزنوی رحمہ اللہ پر یہ مختصر سا کتابچہ اس نوجوان نے ترتیب دیا ہے جس نے بقولِ خود ان کے نیاز بھی حاصل نہیں کیے اور اس احساس کے پیش نظر یہ کام کیا ہے کہ شاید کوئی اللہ کا بندہ اس بلند و بالا شخصیت پر قلم اُٹھانے پر آمادہ ہو جائے۔ زیرِ نظر کتاب جیسا کہ اس کی ضخامت سے باہر ہے، مولانا مرحوم کی زندگی کی ایک جھلک ہی ہے لیکن اس ایک جھلک سے مولانا سید داؤد غزنوی کی خاندانی عظمت، جرأت ایمانی، سیاسی بصیرت اور علم و فضل کا اندازہ ضرور ہو جاتا ہے۔ کتابت و طباعت نہایت عمدہ ہے۔ .......٭٭٭٭٭...... نام کتاب : تعلیمات حسن البناء شہیدؔ ا(ردو) رسالۃ التعالیم (عربی) مصنف : حسن البناء شہیدؔ مترجم : محمد حنیف ضخامت : ۶۴ صفحات قیمت : سفید کاغذ ۵۰/۱ روپیہ۔ آرٹ پیپر ۸۰/۱ روپے ناشر : گلستان پبلیکیشنز، ۴۰ اردو بازار لاہور حسن البناء شہیدؔ وہ خوش نصیب ہستی ہے جس نے باطل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر حق کا کلمہ بلند کیا اور آخر کار اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے یہ ثابت کر دیا کہ ایمان کے مقابلے میں باطل کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ حسن البناء کی زندگی اور ان کی شہادت تحریکِ دین کے کارکنوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے جان دے کر تحریکِ اسلامی کو زندہ کیا اور اس کے ساتھ خود بھی زندہ جاوید ہو گئے۔ تعلیماتِ حسن البناء کا سرچشمہ اسلامی تعلیمات ہیں اور اردو ترجمہ میں حسن البناء کی بعض دوسری تصنیفات سے مفید اضافے بھی کیے گئے ہیں ۔ ان کی تعلیمات کا لب لباب یہ ہے: