کتاب: محدث شمارہ 2 - صفحہ 71
طرزِ تعلیم کو قرار دیت تھے اور اسلامی طرز کے سکول اور کالج قائم کرنے کے خواہاں تھے جن میں دنیاوی اور دینی تعلیم کا امتزاج ہو۔ اپنی تحریروں اور مقالات میں اس پروگرام کو پیش کیا ہے۔ مولانا جمعیت اہل حدیث کے مرکزی ناظمِ تعلیمات بھی رہے۔ مولانا نے تحریکِ خلافت اور تحریکِ آزادی میں بھرپور حصہ لیا اور اس سلسلہ میں قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں ۔ ریشمی رومال کی مشہور سازش میں شریک ہونے کے الزام میں نظر بند ہوئے۔ مرحوم اپنے دل میں غریب اور مفلوک الحال طبقے کا بہت درد رکھتے تھے۔ انہی کے مساعی سے مالا بار (ہند) میں ، کالی کٹ کے مقام پر اور صوہ مدارس میں یتیم خانے قائم ہوئے۔ آخر الذکر آج بھی موجود ہے۔ مولانا زندگی کے آخری دور میں جناح باغ کی مسجد دار السلام میں درس دیتے رہے ہیں ۔ دل کے عارضہ کے مریض تھے جو ان کی وفات کا سب ہوا۔ ان کی وصیت کے مطابق ان کو ان کے آبائی گاؤں قصور میں دفن کیا گیا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے پس ماندگان کو ان کی روایات زندہ رکھنے کی توفیق دے۔ آمین۔ وضاحت بہت سے احباب رسالہ ’’محدث‘‘ منگوانے کے سلسلہ میں خط و کتابت کرتے ہیں ۔ لیکن اس کی فوری تعمیل نہیں ہو سکتی جس کا وہ شکوہ کرتے ہیں ۔ اس کے متعلق گزارش ہے کہ رسالہ ہر مہینہ ایک ہی بار حوالہ ڈاک کیا جاتا ہے۔ جس کے لئے پوسٹ ماسٹر جنرل کی طرف سے باقاعدہ تاریخ مقرر ہوتی ہے۔ اس لئے مقررہ تاریخ کے علاوہ رسالہ نہیں بھیجا جا سکتا۔ قارئین نوٹ فرما لیں ۔ (ادارہ)