کتاب: محدث شمارہ 2 - صفحہ 12
انتخابات کا نتیجہ ظاہری طور پر اسلامی نظام کا علم لے کر کھڑی ہونے والی جماعتوں کے لئے خوش کن نہیں ہے لیکن انہیں مایوس نہیں ہونا چاہئے کیونکہ منتخب شدہ نمائندے اسلامی نظام سیاست کے مطابق عوامی نمائندے نہیں ہیں نہ ہی عوام کی اکثریت ان کے حق میں ہے۔ نیز اپنے اسلامی وعدوں کی وجہ سے وہ اب کافی حد تک مجبور ہیں کہ ان وعدوں کا ایفاء کریں ۔
اس لئے حمیان نظام اسلام کو اسلام پسند عوام کی حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ اسلامی نظام زندگی کے مختلف شعبوں کا تعارف تحریر و تقریر سے پھیلانے کا کام زیادہ اہتمام سے شروع کرنا چاہئے تاکہ وہ عوام کے دِلوں میں اس کی خوبیوں کو اجاگر کر کے اہیں اس کی حمایت میں مزید مستحکم بنا سکیں ۔
طلبہ مدرسہ رحمانیہ لاہور … قربانی کی کھالوں کا بہترین مصرف
احباب کو معلوم ہے کہ مرکزی شہر لاہور میں جماعت اہل حدیث کے علمی ادارے مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان دینی کام سر انجام پا رہے ہیں امسال مجلس نے ایک ماہوار علمی اور اصلاحی ماہانہ ’’محدث‘‘ کا اجراء کیا ہے۔ مجلس کے تعلیمی اور تربیتی ادارے ’’مدرسہ رحمانیہ‘‘ گارڈن ٹاؤن لاہور میں ، الحمدد للہ چھ درجوں میں باقاعدہ جماعت بندی سے پڑھائی جاری ہے۔ جن میں علوم دینیہ اور عصری علوم کے فاضل اور کہنہ مشق چھ علماء اور اساتذہ مولانا حافظ بد الرحمن مدنیؔ کے زیر نگرانی تدریسی خدمات میں مصروف ہیں ۔ مدرسہ میں مفت تعلیم کے علاوہ رہائش اور کھانے پینے کا اعلیٰ انتظام ہے۔
مدینہ یونیورسٹی کے فیض یافتہ اساتذہ کی وجہ سے الحمد للہ اس درس گاہ میں پاکستانی اور عربی ممالک کے طرز تعلیم کی خوبیوں کا امتزاج ہو گیا۔
احباب قربانی کی کھالیں یا ان کی قیمت مندرجہ ذیل پتہ پر بھیج کر دینی تعاون فرمائیں ۔
حافظ عبد اللہ (روپڑی) مدرسہ رحمانیہ (نزد اومنی بس باڈی بلڈنگ سٹاپ فیروز پور روڈ لاہور نمبر ۱۶)