کتاب: محدث شمارہ 15 - صفحہ 46
و اتہامات کو دلائل و براہین سے غلط ثابت کیا ہے۔ وہاں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مقام اور مرتبہ کا بھی پورا پورا خیال رکھا ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ: ’’ہم حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بھی برحق نبی اور رسول مانتے ہیں ۔ ان کی عزت بھی دوسرے رسولوں کی طرح کرتے ہیں ۔ ان کی توہین یا کسی دوسرے نبی کی توہین صریح کفر سمجھتے ہیں ۔ معاً ہمارا یہ بھی عقیدہ ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کل مخلوق بلکہ تمام انبیاء اور ملائکہ سے افضل و اشرف، سرورِ کائنات، فخر، موجودات، جامع کمالات اور ارفع الدرجات ہیں ۔‘‘ پوری کتاب میں یہی روح کار فرما نظر آتی ہے۔ آج جبکہ عیسائی مشنری نے اپنی مہم کو پاکستان میں تیز تر کر دیا ہے۔ اور بازاروں ، چوراہوں میں عیسائی مرد اور عورتیں بلا روک ٹوک اپنا لٹریچر تقسیم کر رہے ہیں ، اس کتاب کا مطالعہ ہر مسلمان کے لئے نہایت ضروری ہے۔ اس کتاب کو عیسائی حلقوں میں پہنچانا بھی اسلام اور انسانیت کی بہترین خدمت ہے تاکہ ان کو عیسائیت کے موجودہ محرف و مبدل، غیر مستند بائبل پر مبنی ہے، کے صحیح صحیح خدوخال معلوم ہو سکیں ۔ ’’سیرت سید العالمین‘‘ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو مقتدر عالإ، دین حافظ محمد یوسف گکھڑوی نے شائع کیا ہے اور سکول بک ڈپو اردو بازار گوجرانوالہ سے ڈیڑھ روپیہ میں حاصل کی جا سکتی ہے۔ نام کتابچہ: مغالطاتِ مرزا عرف الہامی بوتل مصنف: منشی محمد عبد اللہ (ثالث) معمار امرتسری ناشر: سکول بک ڈپو، اردو بازار گوجرانوالہ ضخامت: ۴۸ صفحات قیمت: ۵۰ پیسے اس مختصر سی کتاب میں مرزا غلام احمد قادیانی کے عجیب و غریب مغالطات، پُر ازدجل و فریب الہامات، مخفی در مخفی چالوں اور متناقض و متخالف بیانات کا انکشاف کر کے ان کی مفصل و مدلل تردید