کتاب: محدث شمارہ 12 - صفحہ 48
مغالطے اور ان کا دفعیہ اور سیرتِ رسول کریم و مستشرقین، حدیث کے بغیر قرآن فہمی مشکل ہے۔ تحریر و ترتیب دلکش اور شگفتہ ہے۔ معیار طباعت اور کاغذ عمدہ مگر ۴۸ صفحات میں سالانہ چندہ اس معیار کے دیگر رسائل سے قدرے زیادہ ہے۔ معزز معاصر کے اعلیٰ سے اعلیٰ معیار تک پہنچنے اور خدمت دین کی توفیق کی دعا ہے۔‘‘ وضاحت: اس وقت ملک میں جو دینی اور علمی رسائل شائع ہو رہے ہیں ان میں سے شائد ہی کوئی ایسا رسالہ ہو جو سفید کاغذ اور آفسٹ طباعت کے ساتھ اخراجات میں خود کفیل ہو۔ دینی رسائل و کجا روزانہ کثیر الاشاعت اخبارات جن کو سرکاری و غیر سرکاری اشتہارات کی بھرمار ہوتی ہے اور انہیں سینماؤں ، بنکوں ، بیمہ کمپنیوں اور با تصویر اشتہارات وغیرہ کی بھی کوئی دینی پابندی ملحوظ نہیں ہوتی۔ کاغذ کی کمر توڑ گرانی اور کتابت و طباعت کی مہنگائی کے سبب آئے دن نقصان کا رونا روتے ہیں اور کئی کئی ماہ اپنے ملازمین کو تنخواہ تک نہیں دے سکتے۔ ان حالات میں ’’محدث‘‘ (جس کے خاص نمبر کے ساتھ سال بھر کے پرچوں کی ایک جلد ۶۰۰ صفحات والی کوئی کتاب ۱۰ روپے میں نہیں مل سکتی جبکہ ’’محدث‘‘ کے ماہوار آرٹ پیپر پر رنگین ٹائٹل اور ڈاک کے اخراجات اس پر مستزاد ہیں ۔ (ادارہ) اس حقیقت پہ آہ کرتا ہوں زندگی میں گناہ کرتا ہوں تیری رحمت ہے بےکراں یا رب! صرف تجھ پر نگاہ کرتا ہوں !