کتاب: محدث شمارہ 12 - صفحہ 18
تزویج حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا ، حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا :
اُمّ المساکین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا کی شادی میں بھی ہمیں وہی حالات کار فرما نظر آتے ہیں ۔ جو حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کے عقد مبارک کا سبب بنے تھے۔
حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا اس سے قبل تین دفعہ بیوہ ہو چکی تھیں اور ان کی تسلی و تشفی کی خاطر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اقدامِ نکاح فرمایا۔ اس تزویج سے اشاعتِ اسلام میں کافی مدد ملی۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے نکاح نے بھی اتفاق قرآن و حفاظت کتاب اللہ اور نشرِ احادیث و تعلیم النساء کے بارے میں فوق العادۃ کام کئے اس بات کا اندازہ احادیث کے اِن اعداد و شمار سے ہو سکتا ہے، جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہیں ۔
صحیحین میں متفق علیہ حدیثیں : ۱۷۴
صرف صحیح بخاری میں : ۵۴
صرف صحیح مسلم میں : ۶۷
دیگر کتبِ معتبرہ میں : ۲۰۱۷
کل تعداد : ۲۳۱۲
حضرت عائشہ اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہما کی تزویج سے خلافتِ صدیق و عمر بن الخطاب (رضی اللہ عنہما) کو بھی کافی تقویت ملی۔ اور ان کو زیادہ سے زیادہ بابرکت اور پر منفعت بنانے کا سبب بنی اور یہ ایسے فوائد ہیں کہ ترویجِ اسلام، اشاعتِ دین اللہ اور آئینِ جہانبانی کے نقطۂ نظر سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی طرح بھی ان سے دست بردار نہ ہو سکتے تھے۔
مذکورہ بالا فوائد نمونہ ہیں ۔ ان اغراض و مقاصدِ دینیہ کا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر ایک نکاح سے مدِّ نظر تھے اور جن کا احصاء ہمارے لئے قریباً ناممکن ہے۔
یہاں یہ امر بھی قابلِ غور ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام ازواجِ مطہرات میں سے سوائے حضرت