کتاب: محدث شمارہ 11 - صفحہ 28
رمضان المبارک کے احکام و مسائل
حضرت مولانا حافظ محمد اسمٰعیل روپڑی رحمہ اللہ بہ ترتیب جدید و تخریج از حافظ ثناء اللہ فاضل مدنی
احباب کے زیر مطالعہ مجلہ ’’محدث‘‘ شیخ التفسیر حافظ محمد حسین صاحب روپڑی، شیخ الحدیث حافظ عبد اللہ صاحب روپڑی اور خطیب ملت حافظ محمد اسماعیل صاحب روپڑی رحمۃاللہ علیہم اجمعین کے باقیات صالحات سے ہے۔ اس لئے رمضان المبارک کے احکام و مسائل میں ہم خطیب ملت حضرت مولانا حافظ محمد اسمٰعیل صاحب روپڑی کا یادگار مضمون ہدیہ قارئین کر رہے ہیں تاکہ احباب رمضان المبارک میں مرحومین کو دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ حافظ ثناء اللہ صاحب (اللیسانس) اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ نے نہایت احسن انداز میں مضمون ہذا کی نئی ترتیب اور مکمل تخریج کی ہے اور بعض جگہ وضاحت بھی فرمائی ہے۔ یہ تعلیق حاشیہ میں رکھی گئی ہے۔ تعلیق ہذا سے مضمون کی افادیت عوام اور علماء کے لئے یکساں ہو گئی ہے۔ نیز صاحبِ ذوق حضرات مکمل دلائل کا مطالعہ اصل کتب میں کر سکیں گے۔ مجلہ ’’محدث‘‘ وقت اور موقعہ کی مناسبت سے مرحومین کے جواہر پارے ہدیہ قارئین کرتا رہے گا تاکہ ان کا فیض جاری رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ۔ (ادارہ)
تعظیمی روزہ:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لَا یَتَقَدَّ مَنَّ اَحَدُکُمْ رَمَضَانَ بِصَوْمِ یَوْمٍ اَوْ یَوْمَیْنِ اِلَّا اَنْ یَّکُوْنَ رَجُلٌ کَانَ یَصُوْمُ صَوْمًا فَلْیَصُمْ ذٰلِکَ الْیَوْمَ [1]
’’تم میں سے کوئی شخص رمضان سے پہلے ایک دن یا دو دن روزہ نہ رکھے مگر جو شخص کسی دن کا
[1] متفق علیہ