کتاب: محدث شمارہ 1 - صفحہ 64
مدرسہ رحمانیہ (رجسٹرڈ) لاہور (۱۶) کتاب و سنت اور عصری تعلیم کی مثالی درسگاہ ہے جو مرکزی شہر لاہور کی معروف علمی شخصیتوں شیخ التفسیر حضرت مولانا حافظ محمد حسین امرتسری رحمہ اللہ ، شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد اللہ امرتسری رحمہ اللہ (روپڑی) اور خطیب ملت حضرت مولانا حافظ اسمٰعیل امرتسری رحمہ اللہ (روپڑی) کے باقیات صالحات سے ہے۔ دار العلوم عرصہ دو سال سے علماء و ماہرین تعلیم کے مجوزہ نصابِ تعلیم کے مطابق کہنہ مشق اور متجر علماء کی زیر سرپرستی دینی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ جس میں درس نظامی، حفظ و تجوید القرآن کے علاوہ ضروری عصری علوم بھی شامل ہیں، اور کثرت اسباق کی بجائے مضامین اور ان کے عملی اجراء کا زیادہ اہتمام ہے۔ نیز فاضل عری اور بورڈ کے دیگر امتحانات کا مکمل انتظام ہے۔ (تفصیل کے لئے مفصل نظام تعلیم ملاحظہ فرمائیں) اس وقت مدرسہ میں چار استاد اور تئیس ۲۳ بیرونی طلباء زیر تعلیم ہیں جن کے اعلیٰ قیام و طعام کا مدرسہ کفیل ہے۔ احباب مدرسہ کا مثالی نصاب تعلیم اور معیاری انتظام خود تشریف لا کر ملاحظہ فرمائیں تو ہمیں خوشی ہو گی۔ مدنی علماء اور پاکستانی فضلاء کی مشاورتی کونسل ’’مجلس التحقیق الاسلامی‘‘ اور ماہنامہ ’’محدث‘‘ اسی دارالعلوم سے متعلق ہیں۔ (داخلہ ۵ شوال سے ۱۵ شوال تک ہوگا)۔ آئندہ سال کے لئے دو مزید فاضل اساتذہ کی خدمات حاصل کر کے درجہ اعلیٰ اور بخاری شریف کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ (حافظ عبد اللہ روپڑی) مدرسہ رحمانیہ (رجسٹرڈ) گارڈن ٹاؤن لاہور نوٹ: لاہور شہر میں اومنی بس نمبر 24-22-20-11-6-5A-5 ماڈل ٹاؤن بس سروس اور اڈہ بیرونی سے قصور بس دن رات مدرسہ کے سٹاپ (اومنی بس باڈی بلڈنگ) پر ٹھہرتی ہیں۔