کتاب: محدث شمارہ 1 - صفحہ 44
چشم و چراغ ہیں ان کو کیا ہو گیا ہے؟ بھئی! جو اہل حدیث خاندان میں پیدا ہو، اسے اہل حدیث نہیں کہتے۔ اہل حدیث وہ ہوتا ہے، جو قرآن و حدیث کو سامنے رکھ کر اپنے فکر و عمل کو ترتیب دیتا ہے۔ جس کو رسولِ عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کے بجائے ہیگل، کارل مارکس اور لینن کی زندگی میں زیادہ کشش اور جامعیت محسوس ہوتی ہو۔ اس کو کوئی کیسے اہل حدیث کہہ سکتا ہے۔ اگر کوئی اہل حدیث مرزائی ہو جائے تو کیا مرزائیت پاک ہو جائے گی۔ اگر جواب نفی میں ہے تو سوشلزم میں اہل حدیث خاندان کے ایک فرد کی شمولیت سے سوشلزم کیونکر پاک اور دین بن سکتا ہے؟
بارہ گھنٹے پہلے موت کی اطلاع مل جائے تو:
روزنامہ مشرق (۷ اکتوبر) میں ایک دلچسپ سوال شائع ہوا ہے کہ:
’’اگر آپ کو موت کی اطلاع بارہ گھنٹے پہلے مل جائے تو ………‘‘
اور اس کے ساتھ دلچسپ جوابات بھی شائع ہوئے ہیں، ان میں سے بعض یہ ہیں:
۱۔ اگر پہلے پتہ چل جائے تو میں اس عرصے میں اپنی تمام خواہشات کو پورا کروں گی۔
۲۔ میں ان بارہ گھنٹوں میں اپنے ماضی کو آواز دو گی۔
۳۔ میرا ضمیر تو یہ کہتا ہے کہ میں مسلسل نمازیں پڑھتا رہوں اور توبہ و استغفار کرتا رہوں لیکن میرا دل کہتا ہے کہ میں ان لمحات میں کلفٹن کی دیوار پر بیٹھ کر آئس کریم کھاتا رہوں۔
۴۔ ایک موصوفہ فرماتی ہیں کہ میں یہ وقت فلم اسٹار زیبا کے ساتھ گزاروں گی، ان کے ساتھ ایک پکچر دیکھوں گ، پھر ان کو گھر لاؤں گی اور سرہانے بٹھا کر سورۂ یٰسین سنوں گی۔
۵۔ ایک صاحب فرماتے ہیں، میں یہ وقت فلم اسٹار ندیم کے ساتھ گزاروں گا۔ ایک اور نے کہ کہا: یہ وقت فلم اسٹار روزینہ کے ساتھ گزاروں گا۔ (مشرق ۷ اکتوبر، خواتین کا کالم)
انا للّٰه وانا الیہ راجعون
اندازہ فرما لیجیے: کہ انسانی معاشرہ کو مزاج کس قدر بگڑ چکا ہے کہ: