کتاب: محدث شمارہ 1 - صفحہ 41
پورا نہ کیا۔ انہوں نے بلا وجہ اسے تنگ کرنا شروع کر دیا۔ کبھی تو یہ مطالبہ کیا گیا کہ فلاں رشتہ دار کو حکومت سے نکال دیا جائے اور کبھی یہ کہا کہ فوج میں فلاں شخص ہماری کاروائیوں میں مداخلت کرتا ہے اس لئے اُس ہٹا دیا جائے۔ شاہ حسین نے کسی وقت بھی انہیں مایوس نہیں ہونے دیا۔ دراصل ان کا مطمح نظر یہ تھا کہ اگر شاہ حسین کو تخت سے دستبردار کر دیا جائے تو یہاں بھی سوشلسٹ حکومت قائم ہو جائے گی۔ اس اندھی خواہش نے نوبت یہاں تک پہنچا دی کہ اسرائیل تو ان کو بھول ہی گیا۔ فوج اور حریت پسند ایک دوسرے کے مقابل آکھڑے ہوئے۔
عرب سوشلسٹ ممالک کا کردار:
شام، عراق، الجزائر اور دوسرے سوشلسٹ عرب ملکوں ن بھی حریت پسندوں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ شام نے بھی اپنی فوجیں اردن کی مغری سرحد پر ہنگامی صورتِ حال کا مقابلہ کرنے کے لئے جمع ہو گئیں۔ اس خانہ جنگی نے ہولناک صورت اختیار کی اور جس قدر قتل و غارت گرمی کی مثال قائم کی۔ عربوں کی تاریخ میں اس کی مثال ملنی مشکل ہے۔ ۲۵ ہزار مسلمان مسلمانوں کے ہاتھوں کٹ گئے۔ یہی وہ کھیل ہے جو حسن بن صباح اور عبد اللہ بن صبا نے اسلام کی تابناک تاریخ میں کھیلا تھا۔ مسلمانوں میں نفاق ڈالنا اور انہیں آپس میں لڑانا انہی لوگوں کا شیوہ تھا۔ آئندہ شمارے میں ہم انہی لوگوں کے عقائد اور کردار کے ڈانڈے ان تنظیموں سے ملا کر دکھائیں گے جو اپنے گھناؤنے کارناموں سے مسلمانوں میں نفاق و نفرت ڈال کر ان کی قوت کو پاش پاش کرتے رہے ہیں۔
ضروری اعلان
مجلس التحقیق الاسلامی لاہور نے ماہنامہ ’’محدث‘‘ کی پہلی مجوزہ اشاعت ماہِ رمضان کی مناسبت سے بعض بیش قیمت علمی اور تحقیقی مضامین تیار کئے تھے، لیکن افسوس! ڈکلیریشن کی قانونی پیچیدگیوں میں تاخیر کی وجہ سے مجبوراً ہم پہلی اشاعت ماہِ شوال (تحفۂ عید الفطر) پیش خدمت کر رہے ہیں۔ ان مضامین کو الگ کرنے کی وجہ سے حالیہ اشاعت ۹۶ صفحات کی بجائے ۶۴ صفحات ہو گئی ہے۔ (ادارہ)