کتاب: محدث شمارہ 1 - صفحہ 15
طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پروفیسر حافظ نذر احمد پرنسپل شبلی کالج۔ لاہور (پانی ایک ایسی شے ہے، جس کی سب کو ضرورت رہتی ہے اور بار بار اس کی ضرورت پڑتی ہے، اس لئے اگر اس کے استعمال میں نبوی طرزِ عمل اور ہدایات کو سامنے رکھا جائے تا طبیعت کو سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک گونہ مناسبت حاصل ہو جاتی ہے۔ جسمانی صحت کے حصول میں مدد ملتی ہے اور بہت سے امراض سے نجات حاصل ہوتی ہے لیکن ؎ ذوق ایں بادہ ندانی نجد اتا نچشی ہمارے فاضل دوست جناب حافظ نذر احمد صاحب پرنسپل شبلی کالج (گڑھی شاہو) لاہور نے طب نبوی کا یہ سلسلہ شروع کر کے ہمارے سامنے نبوی درس حیات کا ایک عظیم باب رکھ دیا ہے۔ جزاہ اللّٰہ عناد عن سائر المسلمین جزاء حسنا۔ بہت سے غیر مسلم دانشوروں نے شریعت اسلامیہ کی ان پنہاں حکمتوں کو جانچ کر اسلام قبول کر لیا اور اعلان کیا کہ یہ احکام لازماً ایسے حکیم علیم ہی کے ہیں جو روحانی و جسمانی امراض کا دانا اور معالج ہے۔ (ادارہ) پانی پینے کا طریقہ: طب نبوی کا یہ سلسلہ حضور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک اہم اور پر حکمت ارشاد سے شروع کیا جا رہا ہے۔ فرمایا لَا تَشْرَبُوْا نَفْسًا وَّاحِدًا کَشُرْبِ الْبَعِیْرِ وَلٰکِنْ اشْرَبُوْا مَثْنٰی وَثُلَاثَ وَسَمُّوْا اِذَا اَنْتُمْ وَاحْمَدُوْا اِذَا اَنْتُمْ فَرَغْتُمْ۔ اونٹ کی طرح غٹ غٹ کر کے ایک گھونٹ سے نہ پیو۔ بلکہ دو تین گھونٹ کر کے پیو۔ جب پینے لگو تو اللہ کا نام لیا کرو (یعنی