کتاب: محبت کرنا سیکھئے - صفحہ 40
تو اتنا بھی گوارہ نہیں کر سکتا کہ آپ کے قدم مبارک میں ایک کانٹا بھی چبھے ۔
٭ حقیقی محبت حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا نے کی تھی، حقیقی محبت آل یاسر نے کی تھی ، جو یکے بادیگرے کفارو مشرکین کے ظلم وستم کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے ، حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا کو اللہ ورسول سے محبت کی بنا پر ابوجہل مردود نے ایسا تیر مارا جو کہ آپ رضی اللہ عنہا کی شرمگاہ میں لگا اوروہ شہید ہوگئیں اور رہتی دنیا تک کے لیے اسلام میں شہید ہونے والی سب سے پہلی خاتون شمار ہوئیں ۔
٭ حقیقی محبت حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کی تھی ، جنہوں نے اپنی پوری زندگی اللہ ورسول کے خاطر اور دین اسلام کی سربلندی کے خاطر قربان کردی۔
اس کتاب کے اندر انہی حقیقی محبتوں کے بارے میں بحث کی گئی ہے، جگہ بہ جگہ آپ ایسے ایمان افروز واقعات کا مطالعہ فرمائیں گے جو ایمان ویقین میں زیادتی کا سبب بنیں گے اور اللہ ورسول سے حقیقی محبت کا جذبہ پیدا ہوگا۔
محبت کی دوسری قسم ’’ محبت غیر حقیقی یعنی عشق ‘‘کتاب کے آخر میں ملاحظہ فرمائیں ۔