کتاب: محبت کرنا سیکھئے - صفحہ 35
انسان کا ان سے سامنا ہوتا ہے، یہ ایسے حقیقت پہ مبنی شواہد اور اپنے خود کے تجربے ہوتے ہیں جن کا انکار مشکل ہوتا ہے، دوسرے لوگ بھی ان سے نصیحت حاصل کرتے ہیں اور اپنی زندگی میں سدا محتاط رہتے ہیں ۔ یہ کتاب ایک طالب علم کی حقیر سی کوشش ہے، میں کہاں تک اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوا ہوں یہ کتاب کے مطالعہ کے بعد ہی معلوم ہوگا ، زبان وبیان، اسلوب وتعبیر اور لفظی غلطیوں کا زیادہ امکان ہے، اس لیے قارئین کرام اور خصوصاً اہل قلم حضرات سے گزارش ہے کہ مطالعہ کے وقت اگر کوئی غلطی پائیں تو فوراً مطلع فرماکر مشکورہوں ، ان شاء اللہ آئندہ ایڈیشن میں اس کا ازالہ کردیا جائے گا ، نیز مفید مشوروں سے نوازیں تاکہ مؤلف کے لیے دوسری کتابوں کو لکھتے وقت معاون و مددگار ثابت ہوں ۔ اللہ تعالیٰ دار المعرفہ کو جزائے خیر سے نوازے جس نے اس کتاب کی اشاعت کا اہتمام کیا۔ آخر میں ان تمام حضرات کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کسی طرح بھی میری مدد فرمائی، خصوصاً برادرم محمد الفت کلیم صاحب کا جنہوں نے مشغولیت کے باوجود اس کتاب کی نظرثانی کی اور تصحیح کا کام انجام دیا۔نیزاللہ تبارک و تعالیٰ کے سامنے بڑی عاجزی وانکساری کے ساتھ دست بدعا ہوں کہ وہ ناچیز کی اس حقیر سی کوشش کو شرف قبولیت سے نوازے، قارئین کو اس سے فائدہ پہنچائے ۔ اسے میرے ، میرے بیوی بچوں اور والدین کے لیے توشہ آخرت بنائے، آمین یا رب العالمین۔ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْم اخوکم فی الدین عبداللہ اعجاز تیمی مدینہ منورہ، سعودی عرب