کتاب: محبت کرنا سیکھئے - صفحہ 295
مَّعْرُوْفًاo﴾ (الأحزاب:۳۲)
’’نرم لہجے سے بات نہ کروکہ جس کے دل میں روگ ہو وہ کوئی برا خیال کرے اور ہاں قاعدے کے مطابق اچھا کلام کرو۔‘‘
آج لڑکیوں کے اندر سے قرآن کریم کی یہ تعلیم بالکل مفقود ہے، وہ غیروں سے اس قدر شرینی اور لطافت سے باتیں کرتی ہیں کہ ان کی باتیں سننے والا ان کی طرف کھنچا چلا جاتاہے اور دل ہی دل میں عشق ومحبت کے سہانے خواب سجانے لگتا ہے اور لڑکیاں ہیں کہ جہاں بھی اپنے حسن وجمال اور شریں کلامی کی تعریف سنتی ہیں اپنا دل دے بیٹھتی ہیں ، دوسروں کے عشق ومحبت کے دام فریب میں پھنس جاتی ہیں ، اسی آواز کا جادو ٹیلی فون پر چلتا ہے کہ کوسوں دور رہنے کے باوجود دونوں ہم کلام ہونے والے لڑکے اور لڑکیاں ، ایک دوسرے سے ناواقف ہونے کے باوجود عشق ومحبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور صرف آواز کاپردہ نہ کرنے کی وجہ سے بات کہاں سے کہاں تک پہنچ جاتی ہے اور ایک دن معاشرے میں رسوائیوں اور بدنامیوں کا سبب بنتی ہے، ایسے بہت سارے واقعات روزانہ رونما ہوتے رہتے ہیں ، آواز کا پردہ نہ کرنے اور ٹیلی فون سے پیدا ہونے والی دردناک کہانیوں کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں توکتاب ’’سپنوں کا شہزادہ ‘‘کا مطالعہ کریں ، اللہ تعالیٰ ہمیں غلط قسم کے تعلقات سے بچائے، ہمارے دین وایمان کی حفاظت کرے، اور نیک عمل کی توفیق دے، آمین یا رب العالمین۔
اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاحِ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ۔