کتاب: محبت کرنا سیکھئے - صفحہ 293
بے پردہ وبے حجاب گھرسے باہر نکل رہی ہیں ، جس کی وجہ سے ہر جگہ للچائی نظروں سے دیکھی جاتی ہیں ، خود اپنے ہی ہاتھوں اپنی عزت وناموس کا جنازہ نکلوارہی ہیں ، کھلے عام اپنے حسن وجمال کا جادو چلاکر نوجوانوں کا خون گرم کررہی ہیں ، اب یہی سے نظارہ، پھر بات، پھر ملاقات اور پھر عشق ومحبت کا دور شروع ہوتا ہے اور یہ اس وقت تک ساتھ نہیں چھوڑتا جب تک کہ عزت وعصمت تارتار نہ ہوجائے، ضرورت اس بات کی ہے کہ عورتیں اسلام کی طرف سے عائد کیے گئے پردہ کو سمجھیں اور اسے اپنا کر اپنی عزت وعصمت کی حفاظت کریں ۔ ۷۔ چہرے کا پردہ: عورتوں کے لیے ان کا چہرہ ہی تمام تر حسن وجما ل کا مظہر ہے ، عورتوں کے چہرے کو دیکھ کر ہی دل میں کچھ کچھ ہونے لگتا ہے اور انسان طرح طرح کی غلط خوابیں اپنے ذہن ودماغ میں سجانے لگتا ہے، اس کے پاس اس وقت شیطان آتا ہے اور اس کی جنسی خواہشات کو خوب تر ابھارتا ہے، گرچہ اسے ہر عورت حاصل نہیں ہوسکتی ہے، لیکن ان حسیناؤں کو دیکھنے کی وجہ سے مختلف قسم کی برائیوں میں مبتلاہوجاتا ہے، قریب میں رہنے والی لڑکیوں سے عشق بازی کرنے لگتا ہے، اب وہ لڑکیوں کو اپنے دام فریب میں پھنسا کر جنسی خواہشات کی تکمیل کرتا ہے یا طوائف خانوں اور قحبہ خانوں کا رخ کرتا ہے، دیکھا آپ نے صرف چہرے کا پردہ نہ کرنے کی وجہ سے آدمی کس قدر گناہوں میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ بڑے بڑے شہروں میں نوجوان طبقہ چار بجے ٹہلنے کے لیے نکلتا ہے اور محض اس وجہ سے نکلتا ہے کہ انہیں سیکڑوں بے پردہ اور خوبصورت عورتوں کے خوشنما مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں اورآج شہروں میں جہاں جایئے، سڑکوں ، دکانوں او ر چوراہوں پہ عورتوں کا ہی رش لگا رہتا ہے، ترقی یافتہ اورمغربیت زدہ گھرانوں میں مارکیٹنگ اور خریداری کا کام عورتیں ہی سرانجام دیتی ہیں اور اگر مرد کو بازار جانا بھی ہوا تو وہ بھی بغیر عورتوں کے تنہا نہیں جاسکتا ، ایک توخود عورتوں کو گھر سے نکالنے کا گناہ اپنے سروں پہ لے رہے ہیں اور دوسری طرف