کتاب: محبت کرنا سیکھئے - صفحہ 292
فائدہ اٹھاکر انہیں اپنے دام فریب میں پھنسالیتے ہیں او ران سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں ، اسلام نے ﴿وَقَرْنَ فِیْ بُیُوْتِکُنَّ وَ لَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاہِلِیَّۃِ الْاُوْلٰی﴾ کے ذریعے ان ہی غلط کاریوں کی روک تھام کے لیے انہیں گھروں میں رہنے کا حکم دیاہے، اس لیے عورتوں کو حتی الوسع نوکری کرنے سے احتراز کرناچاہیے، ہاں اگر ایسی جگہ نوکری کرتی ہوں یا ایسا کام کرتی ہوں جو عورتوں سے متعلق ہو یا وہاں صرف عورتیں ہی آتی جاتی ہوں تو کوئی حرج کی بات نہیں ہے ۔
۶۔بے پردگی:
اسلام نے عورتوں کو پردے کا حکم ان کی عزت وعصمت کی حفاظت وصیانت کی وجہ سے دیا ہے، اسلام کی اس تعلیم کو اپنا کر عورتیں بہت ساری برائیوں اور فتنے وفساد سے بچ سکتی ہیں ، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿یٰٓاَیُّہَا النَّبِیُّ قُلِّ اَزْوَاجِکَ وَبَنٰتِکَ وَ نِسَآئِ الْمُؤْمِنِیْنَ یُدْنِیْنَ عَلَیْہِنَّ مِنْ جَلَابِیْبِہِنَّ ذٰلِکَ اَدْنٰٓی اَنْ یُّعْرَفْنَ فَــلَا یُؤْذَیْنَ﴾
(الأحزاب:۵۹)
’’اے نبی! اپنی بیویوں سے اور اپنی صاحبزادیوں سے اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکالیا کریں ، اس سے بہت جلد ان کی شناخت ہوجایا کرے گی پھر نہ ستائی جائیں گی۔‘‘
اس آیت کریمہ میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ عورتوں کو پردہ کرنے سے سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ پردہ کی حالت میں کوئی انہیں پہچان نہ سکے گا اورہر کوئی سمجھ جائے گا کہ یہ شریف اور باعزت عورتیں جارہی ہیں ، لہٰذا ان کی طرف نظر التفات کرنے کی چنداں ضرورت نہیں ، اس طرح وہ برے لوگوں کے شرو فساد سے محفوظ ہوجائیں گی ۔
افسوس ہے کہ آج عورتیں اپنی حفاظت وصیانت کی آہنی زنجیر پردہ کوبالائے طاق رکھ کر