کتاب: محبت کرنا سیکھئے - صفحہ 288
اے وہ شخص اگر تم باغیرت اور ہوشیار ہوتو سمجھ لو کہ زنا کرنے والے کے ساتھ زنا کیا جائے گا خواہ دیوار کی اوٹ ہی سے کیوں نہ ہو۔‘‘ ب: عشق بازی کے ذرائع اور ان کا حل ۱۔ اسلامی تربیت سے لاپرواہی: اسلامی تعلیم وتربیت میں ہی انسانوں کا روشن وتابناک مستقبل پنہاں ہے، اسلام نے انسانوں کے مستقبل کی خیر وبھلائی کی وجہ سے ہی بچپن میں صحیح تعلیم وتربیت کا حکم دیاہے اور صحیح معنوں میں بچوں کی عہد طفولیت میں کی گئی تعلیم وتربیت ہی ان کی پوری زندگی کام آتی ہے، ورنہ اگر ان اوقات میں اسلامی تربیت سے پہلو تہی برتی گئی ہے تو بچوں کی زندگی میں کبھی بھی دینی شعار اور اسلامی حقوق وآداب نہیں آسکتے ہیں ۔ آج ہمارے معاشرے کے افراد پہ مغربیت اس قدر غالب آچکی ہے کہ ہم بچوں کی اسلامی تعلیم وتربیت کرنے کے بجائے مغربیت کے سایہ تلے ان کی تربیت وپرورش کرتے ہیں ، بچپن میں دینی اور اسلامی آداب واخلاق کی تعلیم دینے کے بجائے اپنے بچوں کو بہت شوق سے انگلش میڈیم ا سکولوں میں داخل کراتے ہیں اور ان پہ بہت روپے بھی خرچ کرتے ہیں تاکہ ان کا مستقبل خوب تابناک اور روشن ہو ، حالانکہ دیکھا جائے تو اس سے بچوں کی مستقبل بنتا نہیں ہے بلکہ اور خراب ہوتا ہے، یہی بچے جب ا سکولوں سے تعلیم حاصل کرکے کارگہ حیات میں قدم رکھتے ہیں تو انہیں اسلامی باتیں ناگوار معلوم پڑتی ہیں ، والدین کی نافرمانی کرتے ہیں ، بڑوں کی بے عزتی کرتے ہیں ، اسلامی حقوق وآداب کی پامالی کرتے ہیں ، شریعت اسلام کا مضحکہ اڑاتے ہیں اور وہ بلوغت کے بعد ایک دم اسلامی قید وبند سے آزاد ہوجاتے ہیں ، اب وہ آزادانہ اور من چاہی زندگی گزارنے کے خواہاں ہوتے ہیں ، اب کیا ہوتا ہے، نفسانی خواہشات کا ان پہ غلبہ ہوتا ہے اور اس کی تکمیل کے لیے وہ بدکاری اور زنا کاری میں