کتاب: محبت کرنا سیکھئے - صفحہ 283
دیکھ کر اس کا عاشق اسے بچانے آیا تواسے اتنی قوت وطاقت سے اپنے آغوش میں پکڑا کہ دونوں اس محبت وعشق کی آگ میں جل کر مرگئے (ومن الحب ماقتل)
عاشق ومعشوقہ نے خود کشی کرلی :
ایک لڑکا جس کی عمر چوبیس سال تھی اورلڑکی جس کی عمر بائیس سال تھی، دونوں ایک دوسرے سے عشق کرتے تھے اور دونوں ایک ساتھ زندگی گزارنے کا عہد وپیمان کرچکے تھے ، لیکن جب دونوں کے گھر والے ان کے شادی پہ رضامند نہ ہوئے تو انہوں نے خود کشی کر لی اور دونوں نے اپنے ہاتھوں کا لکھا ہوا ایک خط چھوڑا ، جس میں انہوں نے لکھا تھا ہم دونوں اپنی مرضی اورارداہ اور اپنی عقلی ودماغی طاقت کی موجودگی میں خود کشی کررہے ہیں ۔ (ومن الحب ما قتل)
ایک مغربی جہاز کے پائلٹ نے تمام مسافروں سمیت اس وقت خودکشی کرلی جب کہ اسے علم ہوا کہ وہ شخص جس نے اس کی محبوبہ کو اس سے چھین لیا ہے، وہ اسی جہاز میں سوار ہے۔ (ومن الحب ماقتل)
ایک نرس جس کی عمر بیس سال تھی، اس نے ایک مریض کواس وجہ سے قتل کرنے کی کوشش کی، جو اس ڈاکٹر کے زیر علاج تھا جس سے وہ پیار ومحبت کرتی تھی اور اس نے اس کے ساتھ شادی کرنے سے انکار کردیاتھا۔ (ومن الحب ماقتل)
عشق بازی اور ہمارا معاشرہ :
ہمارے معاشرے میں جہاں بہت ساری برائیاں جنم لے چکی ہیں ، ان میں سے ایک عشق بازی بھی ہے، نوجوان طبقہ اس کے اندر بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہاہے، وہ نوجوان اپنے آپ کو نہایت ہی سمارٹ اور خوش قسمت سمجھتاہے، جو کسی لڑکی سے عشق ومحبت کرتاہو، لڑکیوں کے پیچھے دیوانہ وار گھومتا ہو، لڑکیوں کو چھیڑنے اور پٹانے میں لگارہتا ہو، اور ایسے بہت سارے نوجوان ہیں جن کا صبح سے لے کر شام تک عورتوں اور لڑکیوں کے سامنے نمائش کرنا ان کا خاص مشغلہ ہوتاہے، بازاروں ، چوراہوں ، سڑکوں ، پارکوں ، ہوٹلوں اور کلبوں میں اسی