کتاب: محبت کرنا سیکھئے - صفحہ 282
عشق کی تباہ کاریاں عشق ایک ایسی بیماری ہے جس کے تمام پہلو ہلاکت وتباہی کی طرف لے جاتے ہیں یا تو خود دونوں عشق کرنے والوں کو لے ڈوبتی ہے یا دوسروں کو ہلاک اورتباہ و برباد کردیتی ہے، اس سلسلہ میں چند واقعات ملاحظہ ہوں ۔ عبد الرحمن بن ملجم جس نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو قتل کیا، اس کا سبب بھی ایک عورت کے ساتھ اس کا عشق تھا ، اس عورت کا نام’’ قطام‘‘ تھا جو خوارج کی رائے سے ہم آہنگ تھی ، جب عبد الرحمن نے اسے دیکھا تو اس کے عشق میں مبتلا ہوگیا اور اسے نکاح کا پیغام دے دیا، اس عورت نے یہ شرط لگادی کہ میں تجھ سے اس وقت شادی کروں گی جب تم تین ہزار روپے دینے کے ساتھ ساتھ حضرت علی کو قتل کردو، اس نے اس شرط پر حضرت علی کو قتل کرکے اس عورت سے شادی کر لی۔ حضرت یحییٰ علیہ السلام کو قتل کرانے کا سبب ایک اسرائیل کی زناکار عورت تھی جس کے عشق ومحبت نے بادشاہ کو یحییٰ علیہ السلام کا سر کاٹنے پر مجبور کردیا ۔ عاشق اور معشوقہ دونوں جل کر مر گئے : ایک مجلہ میں ایک ایسی نوجوان لڑکی کا قصہ شائع ہوا، جس نے اپنے جسم کو آگ لگالی، صرف اس وجہ سے کہ اس کا عاشق اس سے جدائی اختیار کر کے دوسری لڑکی سے عشق کرنے لگا، آگ لگانے سے پہلے تین دنوں تک لگاتار اپنے کمرے میں پڑی رہی، پھر جب دونوں کی آخری ملاقات ہوئی تو اس وقت دونوں میں بہت سخت کلامی ہوئی اورجب وہ اپنے عاشق سے ناامید ہوگئی توغصہ میں آکر اس نے اپنے جسم پہ پٹرول گراکر آگ لگا لی، جب یہ کیفیت