کتاب: محبت کرنا سیکھئے - صفحہ 13
کتاب: محبت کرنا سیکھئے
مصنف: عبد اللہ اعجاز تیمی
پبلیشر: دار المعرفۃ پاکستان
ترجمہ:
عرضِ ناشر
محبت اگر جائز حدود سے تجاوز نہ کرے تو یہ کائنات کا سب سے حسین جذبہ ہے ۔ اسی جذبے سے معاشرے کے تمام افراد ایک دوسرے سے جُڑے رہتے ہیں ۔ قربانیوں اور ایثار کی مثالیں اسی کی وجہ سے سننے میں آتی ہیں ۔ اس کی حقیقی اور غیرحقیقی شکل کو سمجھانے کے لیے یہ کتاب تصنیف کی گئی ہے تاکہ افراد اسے سمجھیں اور جان لیں کہ محبت کس سے کریں اور کیسے کریں کہ فلاح و کامیابی مقدر ٹھہرے ۔اسی فرق کو سمجھنے سے معاشرہ اچھا بن سکتا ہے۔
یہ کتاب محترم عبداللہ اعجاز تیمی حفظہ اللہ کی بہت قیمتی تصنیف ہے۔اس میں تعلیماتِ اسلام کے ذریعے سے امن و محبت والے راستے کی طرف لوگوں کی راہنمائی کی گئی ہے۔ خالق کی مخلوقات سے محبت، مخلوقات کی خالق سے محبت، مخلوق کی مخلوق سے محبت اور محبت کی چاشنی اور عشق کے زہر میں فرق کو آسان پیرائے میں واضح کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ افراد کی تربیت کا اہتمام بھی کیا گیا ہے تاکہ وہ اللہ تعالیٰ سے محبت، نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اللہ تعالیٰ سے محبت کو سمجھ کر صحابہ کرام، والدین، بیوی بچے، رشتہ دار، پڑوسی ، مہمان سے محبت، موت کے بعد اللہ تعالیٰ سے ملنے کی محبت اور دوست احباب سے فقط اللہ کے لیے محبت کو اپنا شعار بنا سکیں ۔اس کے لیے قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ کو اصل حوالوں کے ساتھ درج کیا گیا ہے تاکہ بات پختہ ہو۔کتاب کے آخرمیں غیر حقیقی عشق اور اس کی تباہیوں کی نشان دہی کی گئی ہے جو کہ کتاب کی مقصدیت میں مزید اضافہ کرتے ہیں ۔ ان تباہیوں کی مزید وضاحت کے لیے الشیخ محمد صالح المنجد کے چھو ٹے چھوٹے دو کتابچوں کو ضمیمے کے طور پرکتاب کے آخر میں درج کر دیا گیا ہے تاکہ موضوع میں تشنگی نہ رہے اور جولوگ اس