کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 423
ہے؟ اور اگر ابھی تک کچھ شکوک وشبہات باقی ہیں تو ہمیں اطلاع دیں ۔ ہم آئندہ آپ کی پوری تشفی کردیں گے۔ یہ الگ بات ہے کہ ہم ویسے ہی ان کی تشفی وتسلی کے لیے نیو رکھ چکے ہیں،تاکہ شاید اس سے کچھ حق کی متلاشی روحیں شقاوت ازلی سے بچ کر سعادت ابدی کو حاصل کرسکیں ۔ [1] آخر میں اس لطیفہ کاذکر بے جا نہیں ہوگا، کہ مرزائی پرچہ ” الفرقان“ ربوہ پر ” ترجمان الحدیث“ کی گرفتوں سے اس قدر بوکھلاہٹ طاری ہے اور مرزائیت کا بزدل پرخود غلط ” خالد“[2] اس قدر حواس باختہ ہے کہ اپنے اس پرچہ میں تقریباً دس مرتبہ ترجمان کا ذکر کرتا ہے، لیکن ماسوا ایک مرتبہ کے ہردفعہ ” ترجمان، کانام تک غلط لکھتاہے اور اس پرچہ کے ہرہرصفحہ پر او رپرچے کےسرورق پر اتنے موٹے اور جلی قلم سے لکھا ہوا نام تک پڑھنا نہیں آیا۔ متنبی قادیان کی امت کے مقابلہ میں متنبی عرب کے ا س شعر کو نقل کرنے کو کس قدر دل چاہتا ہے ۔ انا صنخرۃ الوادی اذا ما زوحمت واذا انطقت فاثنی الجوزاء ( بحوالہ ترجمان الحدیث ،مئی 1971ء )