کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 418
کیاہےا ور کون سی چیز جس پر انہیں مطعون کیاجاسکتا ہے ؟ کیا مرزاغلام احمد ،کی انگریز کی خاطر مسلمانوں کےخلاف جاسوسیاں اور انگریز کی خاطر مسلمہ اسلامی عقائد میں تحریف وتغیر اور مرزاغلام احمد کے بیٹوں اور اخلاف اور امت کی انگریز کی راہ میں قربانیاں اور اس کی فتح اور مسلمانوں کی سلطنتوں کےسقوط پر جشن ہائے طرب اور اس کے اشارہ پر نبی اکرم سرور دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی خاتمیت نبوت پر دست ورازیاں اور مولانا محمد حسین بٹالوی کی ایک انگریز گورنر کی چند اچھائیوں پر تعریف ایک برابر ہے ؟ اگرچہ ہم اس انگریز دشمنی کی بناء پر جوہمیں اپنے اسلام سے ورثہ میں ملی ہے، اس کوبھی پسندیدہ خیال نہیں کرتے ۔ لیکن جان مرزا! یہ تو بتاؤ کہ تمہاری بے غیرتی کواس وقت کیاہوا جب تمہار ا خائن باپ یہ کہہ رہاتھا کہ : ”ہم حکومت کی ایسی خدمت کرتے ہیں کہ اس کے پانچ پانچ ہزار روپیہ ماہوار تنخواہ پانے والے ملازم بھی کیا کریں گے“ [1] اور : ”ہم نے ملک معظم کی حکومت کوقائم کرنے کےلیے ملک کو اپنادشمن بنالیاہے۔ احرار تقریریں پڑھو،ان کو زیادہ غصہ اسی بات پر ہے کہ ہم حکومت کے جھولی چک ہیں، وہ صاف کہہ رہے ہیں کہ ہم اسی وجہ سے ان کےمخالف ہیں ۔ کانگرس سے ہمیشہ یہی جنگ رہی ہے کہ وہ کہتے ہیں ،ہم غلام ہیں “[2] اور: ” بہت سے افسر ایسے گزرے جوفخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے