کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 370
رکھتا۔ چنانچہ آج کی صحبت میں آئینہ آپ کے مقابل ہے۔ خدا را دوسروں پر طعن توڑتے ہوئے اپنے گھرکوتودیکھ لیا کرو، ہم کب تک تمہیں تمہارے گھر کی خبروں سے باخبر بناتے رہیں گے ؎
نہ تم صدمے ہمیں دیتے نہ ہم فریاد یوں کرتے
نہ کھلتے راز سر بستہ نہ یوں رسوائیاں ہوتیں !
مرزاغلا م احمد قادیانی نے اپنے بارہ میں یوں لن ترانیاں کی ہیں کہ
” لعنت بازی صڈیقوں کاکام نہیں ، مومن لعان ( لعنت کرنے والا ) نہیں ہوتا “ [1]
اور :
گالیاں دینا اور بدزبانی کرنا طریق شرافت نہیں “ [2]
نیز:
میری فطرت اس سے دور ہے کہ کوئی تلخ بات منہ پر لاؤں “ [3]
اور ان سب پر مستزاد :
خدا وہ خدا ہے جس نے اپنے رسول یعنی اس عاجز ( مرزا) کوتہذیب اخلاق کے ساتھ بھیجا“ [4]
اور :
” کسی کوگالی مت دو، وہ گالی ددیتا ہو“ [5]