کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 339
3۔مرزاغلام احمدکی پیش گوئیاں جھوٹی ہیں ۔
4۔محمدی بیگم کے بارہ میں مرزاغلام احمد کی پیش گوئی جھوٹی ثابت ہوئی ۔
5۔مرزائیوں کے معتقدات مسلمانوں کے عقائد کےخلاف ہیں ۔
6۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں اور مرزاغلام احمد کا دعویٰ نبوت جھوٹ ہے ۔
وگرنہ جان مرزا! یہ کیا کہ سوالات توسامنے ہوں اور جوابات کے لیے ایسے موضوعات کوتلاش کیاجائے جن سے مقصود سوائے بات الجھانے اور اس کی بہکی ہوئی قوم کو اور زیادہ بہکانے کے اور کچھ نہیں ۔ بھلا آیت نسخ وغیرہ سے مرزا غلام احمد کی نبوت کاکیا تعلق ہے ؟ کیا مرزاغلام احمد سے بیشتر آیات نسخ کے بارہ میں کسی نے کچھ نہیں کیا اور کیا ان کا آیات نسخ کے بارہ میں وہی کچھ کہنا جومرزا نے ان سے نقل اور سرقہ کرکے کہہ دیا ہے،ا س بات کی دلیل ہے کہ وہ نبی نبی اور رسول تھے ؟ وگرنہ ایسی باتوں کوصدق وکذب مرزا کی دلیل ٹھہرانا،چہ معنی وارد؟
رہ گئی بات معنی ”توفی “ کی تو ابھی تک پوری امت مرزائیہ امام العصر مولانا میر ابراہیم سیالکوٹی رحمہ اللہ علیہ کی مقروض ہے۔ کہ آج تک اس کے بڑوں سے لے کر خوردوں تک سے اس کا جواب نہیں بن پڑا ۔ کسی سے کہو کہ اس کا جواب لکھے ،پھر ہم بھی دیکھیں گے کہ اس کا قرضہ کیسےا تاراجاسکتاہے، ذرا خود ہی کوشش کرکے دیکھو توسہی ؎
نہ خنجر اٹھے گا نہ تلوار ان سے
یہ بازو مرے آزمائے ہوئے ہیں !
ہمارا آج بھی چیلنج ہے،آؤ اور مسائل مذکوعرہ پر ہم سے جہاں تمہارا دل چاہے گفتگو کرلو۔ لاہور آؤ تو پینتانوالی مسجد میں انتظام کے ذمہ دارہم ہیں ۔ ربوہ میں انتظام تم کرلو تو ہم آنے کوتیار ہیں ،اور اگر ان موضوعات پر آپ کو اپنی