کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 332
مرزامحمود خلیفہ قادیان
ساقی میرے خلوص کی شدت تو دیکھنا
پھر ٓگیا ہوں شدت دوراں کوٹال کے
آج سے تقریباًچار ماہ بیشتر جولائی کے اوائل میں کسی دوست سے ربوہ کے ایک مرزائی پرچہ ”الفرقان“کودیکھنے کا اتفاق ہوا،جس میں اس کے مدیر ابو العطاء اللہ دتہ جالندھری نے یاوہ گوئی اور کذب بیانی کے طور پر باندھے ہوئے تھے ۔اس پر اور مرزائیوں کے دیگر پرچوں کےمضامین پر تبصرہ کرتے ہوئے ہم نے ہفت روزہ ” اہل حدیث “ لاہور کے شمارہ نمبر 24،بابت ۳ جولائی 1970ء میں ایک اداریہ بعنوان ”امت مرزائیہ اور اہل حدیث رقم کیا جس میں ہم نے لکھا :
” اہل حدیث کااداریہ “
” ربوہ ار لاہور کے چند مرزائی پرچوں نے کچھ عرصہ سے میدان خالی سمجھ کر اہل حدیث کےخلاف ہرزہ سرائی کااچھا خاصا بازار گرم کر رکھاہے ۔ا س سلسلہ میں ” الفرقان“لاہور اور ”پیغام صلح “ خاص طور پر قابل ذکر ہیں ۔ آخر الذکر پرچے ” پیغام صلح“خاص طور پر قابل ذکر ہیں ۔ آخر الذکر پرچے”پیغام صلح“ کو چھوڑ کر لاہوری مرزائیوں کا ترجمان ہے اور ہم سابق میں دتین مرتبہ اس کی دریدہ دہنیوں کا اچھی طرح نوٹس لے چکے ہیں، پہلےدونوں چھیتڑوں کا اندازا متانت وشرافت سے بالکل عاری ہوتاہے ۔
”الفرقان“ربوہ کے مدیر ابو العطاء اللہ دتہ جالندھری نے اہل حدیث