کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 328
مختلف شعبوں میں سرگرم عمل مرزائی کارندے مسلمانوں کوگزند پہنچانے اور پہنچوانے کی جدوجہد میں مشغول ہوجاتے ہیں جس سے پاکستان میں بسنے والی عظیم اکثیریت مسلمان قوم کے اندر حکومت ناراضگی اور نفرت کے جذبات کاپیدا ہونا ایک قدرتی امر ہوتاہے اور ہم پورے یقین وثوق سے کہ سکتے ہیں کہ صدر ایوب کی حکومت کے سنگھاسن کےڈولنے کی ایک بہت بڑی وجہ ان کی مرزائیت نوازی اور ان کے گرد مرزائی افسروں کا جھمگٹا بھی ہے ۔ آئندہ بننے والی حکومتیں اور آنے والے حکمران شاید اس سے نصیحت حاصل کرسکیں “ ان فی ذلک لعبرۃ الاولی الابصار (بحوالہ ” الاعتصام “ 14 ۔21 مارچ 1969ء )