کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 325
ٹانک وائن چاہیے ،ا س کا لحاظ رہے ، باقی خیریت ہے ۔و السلام مرزاغلام احمد عفی عنہ[1] اور ٹانک وائن کے متعلق دکان پلومر سے پوچھاگیا کہ چیست ؟ توجواب ملا : ٹانک وائن ایک قسم کی طاقتور اور نشہ دینے والی شراب ہے جو ولایت سے سربندبوتلوں میں آتی ہے ا س کی قیمت 8 روپے ہے “ ۔[2] اوردوسری گواہی خود مرزابشیر الدین کی اپنے ” ابا مسیح افیونی“ کے بارہ میں ہے ”افیون دواؤں میں اس کثرت سے استعمال ہوتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایاکرتے تھے ۔ بعض اطباء کے نزدیک وہ نصف طب ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تریاق الٰہی دواخدا تعالیٰ کی ہدایت کے ماتحت بنائی اور اس کا ایک بڑا جزوافیون تھا۔ اور یہ دوا کسی قدر اور افیون کی زیادتی کے بعد حضرت خلیفہ اول ( نورالدین ) کو حضور ( مرزا) چھ ماہ سے زائد تک دیتے رہے ۔ اور خود بھی وقتافوقتاً مختلف امراض کے دوروں کے وقت استعمال کرتے رہے “ [3] اورا ب ذرامرزائیت کے ” مبلغ اعظم“ خواجہ کمال الدین کی شہادت بھی قلمبند کرلیجیے : پہلے ہم اپنی عورتوں کویہ کہہ کر انبیاءاور صحابہ والی زندگی اختیار کرنی چاہیے ،کہ وہ کم اور خشک کھاتے اور حشن پہنتے تھے اور