کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 320
دیکھیے ! خود آپ کے پیشوا نے آپ کی قلعی کھول کر دی، اصلاح بھی بیان کردی اور خود کو اس اصطلاح کے بموجب جب نبی بھی قرار دےدیا۔ جائیے اور جاکر اپنے امیر صدر الدین صاحب سے کہے کہ انہوں نے حضور اکرم سید المرسلین ، خاتم النبین کے بعد دعویٰ نبوت کرنے والے کوکیوں لعنتی قراردیا؟ جب کہ مرزاغلام احمد قادیانی کہتے ہیں : " ہمارادعویٰ ہے کہ ہم رسول اور نبی ہیں " [1] اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے ہم پر آپ کی خفگی بالکل ناروا اور نامناسب ہے کیونکہ ہم نے توآپ کو نہیں کہا ، آپ اپنے پرچہ میں اپنے امام وارہنما کوگالیاں دیں ، اس کے بیٹوں کودائرہ اسلام سے خارج قررادیں اور اس کو ماننے والی اپنے سے نسبتاً بڑی جماعت کو بے دین شمار کریں ۔ یہ توخود آپ کی وساطت سے اور آپ کے امیر کی جانب سے ہوا ہے چنانچہ یہ ہے آپ کے امیر کا بیان آپ کے پرچہ میں : ” احمدیہ انجمن اشاعت اسلام لاہورا س بات پر محکم یقین رکھتی ہے کہ جوحضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوخاتم النبیین یقین نہیں کرتا اس کو بے دین سمجھتی ہے اور اس کو دائرہ اسلام سےخارج قرار دیتی ہے اور جوشخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد دعویٰ نبوت کرے ،ا س کو لعنتی گردانتی ہے “[2] ویسے ہمار امخلصانہ مشورہ ہے دوررنگی چھوڑ دے یک رنگ ہوجا سراسر موم ہویا سنگ ہوجا! (بحوالہ الاعتصام 2 اگست 1968ء )