کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 300
ہم اپنی حکومت سے دوبارہ اپیل کریں گے کہ وہ ملک کے ان بدخواہوں پر کڑی نگرانی رکھے اور ان کی تمام ایسی تحریرات پر قدغن لگائے جن سےا سلام کے نام پر وجود میں آئے ہوئے اس دیس میں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیاگیاہوا ور جن سے ملک کے امن وامان کوخطرہ لاحق ہوتا ہو کیونکہ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ ان لوگوں کا اصل اقدام کسی مخصوص مسلمان جماعت کےخلاف نہیں بلکہ تمام مسلمانوں ، راعی اور رعایا ، حکومت اور عوام کےخلاف ہے ،اس دفعہ اسی پر اکتفا کرتے ہوئے ہم آئندہ اس مضمون کا علمی تجزیہ کرتے ہوئے بدلائل یہ ثابت کریں گے کہ رسوائی اور ذلت کی موت کون مرا؟
مرزاغلام احمد "نورالدین یامولانا محمد حسین بٹالوی رحمۃ اللہ علیہ ؟ ان شاء اللہ !
( بحوالہ الاعتصام ،7 جون 1968ء )