کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 287
فروعی کیونکر ہوا“ [1] ایک او رفتنہ پردازلکھتا ہے : ” جری اللہ فی حلل الانبیاء سے صاف ثابت ہوتاہے کہ حضرت احمد ( مرزائی) علیہ السلام ایک عظیم الشان نبی صلی اللہ ورسول اللہ ہیں اور ان کا انکار موجب غضب الٰہی اور کفر ہے “[2] اور مرزائیوں کا ترجمان " الفضل " مورضہ 14 ستمبر رقم طرزا ہے : چوہدری ظفر اللہ صاحب کی بحث توصرف یہ تھی کہ ہم ( احمدی) مسلمان ہیں ،ہم کو کافر قراردیناغلطی ہے۔ باقی غیر احمدی کافر ہیں یانہیں ،اس کے متعلق عدالت ماتحت میں بھی احمدیوں کا یہی جواب تھا کہ ہم ان کو کافر کہتے ہیں اور ہائیکورٹ میں چوہدری صاحب نے اس کی تائید کی “ [3] یہ ہے ان ملک کے بدخواہوں اوراتحاد بین المسلمین کے دشمنوں کی ایک ہلکی سی جھلک اور معمولی سی فہرست ۔ ہمیں امید ہے کہ مدیر ” الفرقان “ ان کے بارہ میں اپنی رائے سے ہمیں اور اپنے قارئین کوآگاہ کریں گے اورحکومت پاکستان سے درخواست کریں گے کہ وہ ایسے تمام لٹریچر کوضبط کرے جس میں دنیا کی عظیم ترین قوم جس کی تعداد اس وقت ستر کروڑ سے زائد ہے ، اور جومحمد اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لیوا ہے ،کےخلاف زہر اگلاگیاہے اور ان کے اسلام او ر ایمان کی نفی کی گئی ہے ،ا ور اس طرح وہ اس بات کا عملی ثبوت مہیا کریں گے کہ وہ واقعتاً اس قماش کے لوگوں کو اتحاد بین المسلمین کے دشمن اور ملک کےبدخواہ سمجھتے ہیں ۔ ( بحوالہ الاعتصام ،17 مئی 1968ء )