کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 285
اگر آپ اسے مسلمان تصور کرتے ہیں اور مانتے ہیں توآپ کا اس شخص کے متعلق کیاخیال ہے جوایسے آدمی کو مسلمان نہیں سمجھتا ؟ ایسی کتابوں اور لٹریچر کے بارہ میں آپ کی کیا رائے ہے جس میں ایسے لوگوں کوکافر اور غیر مسلم کہاگیا ہے ؟ اور آپ کا یہ ارشاد کہ : ” اس محکم اصول کوتوڑنے والے اور کہنے والے کہ فلاں فرقہ اسلام کاجزو نہیں ،یافلاں کوہم مسلمان تصور نہیں کرتے ۔وہی لوگ درحقیقت اتحاد بین المسلمین کے دشمن اور ملک کے بدخواہ ہیں“ کیا آپ ایسے دشمنان اتحاد اور ملک کے بدخواہوں کوجاننے کے بعد انہیں ان کے کیفر کردار تک پہنچانے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گے جوحقیقی مسلمانوں اور محمد عربی علیہ السلام کےغلاموں کوخواہ مخواہ ایک معمولی اور ادنی آدمی کے باعث کافر بنانے پرتلے ہوئے ہیں اور ان کی کتابوں اور لٹریچر کےضبط کروانے کی طرف حکومت کوتوجہ دلائیں گے ۔ ؟ ایسے لوگوں اور کتابوں کی مختصر سی نشان دہی ہم آج کی صحبت میں کیے دیتے ہیں ۔ سر فہرست ایک نام ہے، مرزاغلام احمد قادیانی ، ان کی ایک کتاب ہے ” حقیقۃ الوحی“ وہ اس میں رقمطرزا ہیں : ” جومجھ کوباوجود صڈہا نشانوں کے مفتری ٹھراتا ہے تومومن کیونکر ہوسکتاہے ؟ اگر وہ مومن ہے تومیں بوجہ افتراء کرنے کے کافر ٹھہرا کیونکہ میں ان کی نظر میں مفتری ہوں “ [1] اور : ”خدا تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیاہے کہ ہر وہ شخص جس کومیری دعوت پہنچی ہے اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا،و ہ مسلمان نہیں ہے “[2]