کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 280
اللّٰه تبارکه وتعالی فی کتابه ورسوله صلی اللّٰه علیہ وسلم فی السنه المتواترہ عندانه لانبی بعد لیعلموا ان کل من ادعی ھذہ المقام بعد' ھو کذاب' دجال'ضال'مضل 'ولوتحرق وشعبدواتی بانواع السحر والطلاسم والنیرنجات فکلھا ضلال عند اولی الالباب کما اجری اللّٰه سبحانہ وتعالیٰ علی ید الاسود العنسی بالیمن ومسیلمته الکذاب بالیمامتہ من الاحوال الفاسدہ والاقوال الباردۃ فعلم کل ذی لب وفھم وجحی انھما کاذبان لعنھا اللّٰه وکنا لک کل مدع لنالک الی یوم القیامۃ الکل واحد من ھولا الکذابین یخلق اللّٰه تعالیٰ معہ من الامور مایشھد العلماء والمومنون یکذب من جاء بھا۔ [1] یعنی اللہ تعالیٰ نے محمد اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کومبعوث کرکے اور ان پر نبوتوں اور رسالتوں کاخاتمہ کرکے اور ان پر دین حنیف کو مکمل کرکے لوگوں پر احسان عظیم کیاہے او ر اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب مقدس قرآن حکیم میں اوررسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حد تواتر کوپہنچی ہوئی احادیث میں یہ اس لیے بیان فرمادیا ہے کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا، تاکہ لوگ جان لیں کہ جوبھی آپ کے بعد نبوت کا دعوی کرے گا، وہ جھوٹا ، مفتری ، دجال ، گمراہ اور گمراہ کن ہوگا اگر چہ جادوگری ،شعبدہ بازی اور ہاتھ کی صفائی کےکتنے ہی کرتب کیوں نہ دکھلائے جس طرح کہ یمن کے اسود عنسی اور یمامہ کے مسیلمہ کذاب نے دکھلائے تھے ، کہ ان دونوں کی بازی گر ی اور چالاکی کے باوصف عقل سلیم کذاب نے دکھلائے تھے، کہ ان دونوں کی بازی گری اور چالاکی کے باوصف عقل سلیم اور قلب صحیح رکھنے والاجان گیا تھاکہ یہ دونوں ملعون ،کذاب اور مفتری ہیں اور بعینہ قیامت تک اس قسم کا دعویٰ کرنے والے جھوٹے او ر ملعون ہوں گے اور اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے ساتھ ایسے احوال وامور کوبھی پیدا فرماتے رہیں گے جنہیں دیکھ کر