کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 277
میری جماعت میں سے نہیں ۔ یہ سبق آپ نے جماعت کوایسا پڑھایا کہ ہر موقع پر جماعت احمدیہ نے گورنمنٹ ہند کی فرمانبرداری کا اظہار کیاہے اور کبھی خفیف سے خفیف شور ش میں بھی حصہ نہیں لیا۔“ [1] مسلمان اور مرزائی ان عقائد فاسدہ اور احکامات خبیثہ کے ساتھ ایک اور عقیدہ کا اضافہ کرلیجیے جس کے ذکر پر ہم اس بحث کوختم کرتے ہیں اور وہ ہے کہ مرزائیوں کے نزدیک وہ شخص جومرزا غلام احمد متنبی قادیان پر ایمان نہیں رکھتا اور اس کے ان جھوٹے عقائد واحکامات کونہیں مانتا وہ کافر ہے اور ہمیشہ ہمیشہ کےلیے جنم میں رہے گا، چنانچہ مرزامحمود لکھتاہے : کل جومسلمان حضرت مسیح موعود کی بیعت میں شامل ہوئے ، خواہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا وہ کافر اور دائرہ اسلام سےخارج ہیں “ ۔[2] اور مزراغلام احمد کا دوسرا بیٹا مرزا بشیر احمد یوں ہرزہ سرا ہے : ” ہر ایک ایسا شخص جوموسیٰ کوتو مانتا ہے مگر عیسیٰ علیہ السلام کو نہیں مانتا یا عیسیٰ علیہ السلام کومانتا ہے مگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کونہیں مانتا، یامحمد صلی اللہ علیہ وسلم کومانتا ہے مگر مسیح موعود ( غلام قادیانی) کونہیں مانتا ، وہ نہ صرف کافر بلکہ پکا کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔“ [3] اور خود متنبی قادیان کہتاہے :