کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 273
دن رات کوشش کررہا ہے کہ مسلمانوں کےخیالات میں سے جہاد کی بیہودہ رسم کو اٹھاوے ، چنانچہ اب تک ساٹھ کے قریب میں نے ایسی کتابیں عربی ، فارسی، اردو اور انگریزی میں تالیف کرکے شائع کی ہیں ،جن کا یہی مقصد ہے کہ غلط خیالات مسلمانوں کے دلوں سے دور ہوجائیں ،اس قوم میں یہ خرابی اکثرنادان مولویوں نے ڈال رکھی ہے ،لیکن اگر خدانے چاہا توامید رکھتا ہوں کہ عنقریب اس کی اصلاح ہوجائے گی ۔ “ [1]
جہاد جسے انگریز کا خود کاشتہ پودا بے ہودہ قررادے رہاہے وہی عقیدہ مبارکہ جس کے بارہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا :
الجھاد افضل الاعمال [2]
جہاد سب سے افضل عمل ہے ۔
أَفْضَلُ النَّاس مُؤْمِنٌ يُجَاهِدُ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فِي سَبِيلِ اللّٰه [3]
لوگوں میں سب سے بہترین وہ مومن ہے جو اپنی جان ومال سے اللہ کی راہ میں جہاد کرتاہے ۔
إِنَّ فِي الجَنَّةِ مِائَةَ دَرَجَةٍ، أَعَدَّهَا اللّٰه لِلْمُجَاهِدِينَ فِي سَبِيلِ اللّٰہ[4]
کہ جنت میں سودرجے ہیں جن سب کو اللہ نے اپنی راہ میں جہاد کرنے والوں کےلیے تیار کیاہے۔