کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 270
ادیان اور شریعتوں سے کوئی تعلق نہیں اور مرزائیت ایک مستقل امت ہے مرزاغلام احمد قادیانی کی امت ۔
8۔ مرزائیوں کاایک الگ قرآن ہےے، جو مرتبہ ومقام میں قرآن حکیم ایساہی ہے اور اس کے بیس پارے ہیں اور یہ پارے اسی طرح آیات پر منقسم ہیں، جس طرح قرآن مجید کے پارے اور اس قرآن کانام ” کتاب مبین “ ہے اور اس کی آیات یہ ہیں :
ان اللّٰه یتنزل فی القادیان ۔ [1]
اللہ قادیان میں اترےگا ۔
اور: یحمدک اللّٰه فی عرشه ویمشی الیک [2]
اور خدا عرش سے تیری تعریف کرتاہے اور تیری طرف چلاآتاہے ۔
اور :
”بابوالٰہی بخش چاہتاہے کہ تیراحیض دیکھے یاکسی پلیدی اور ناپاکی پر اطلاع پائے مگر اللہ تجے اپنے انعامات دکھلائے گا جومتواتر ہوں گے تجھ میں حیض نہیں، بلکہ وہ بچہ ہوگیا ، ایسا بچہ جوبمنزلہ اطفال اللہ کے ہے ۔” [3]
9۔قادیان شان ومنزلت میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ایسی ہے بلکہ مکہ مدینہ سے بھی افضل ہے ۔
10۔اورحج قادیان کے سالانہ جلسہ میں شرکت کانام ہے۔