کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 255
ان (مرزاغلام احمد ) کا نزول الیہ من ربہ بہ برکت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم وقرآن شریف اس قدر زیادہ ہے کہ کسی نبی کے ماانزل الیہ سے کم نہیں بلکہ اکثروں سے زیادہ ہوگا ۔ [1]
اورقاضی محمد یوسف قادیانی لکھتا ہے :
” خداتعالیٰ نے حضرت احمد علیہ السلام ( غلام قادیان) کے بینت مجموعی الہامات کو ”الکتاب المبین “فرمایا ہے اورجداجداالہامات کوآیات سے موسوم کیاہے ۔حضرت مرزاغلام احمد صاحب کویہ الہام متعدد دفعہ ہواہے ۔ پس آپ کی وحی بھی جدا جدا آیت کہلاسکتی ہے جب کہ خدا تعالیٰ نے ان کوایسانام دیاہے اور مجموعہ الہامات کوالکتاب المبین کہہ سکتے ہیں ۔ پس جس شخص یا اشخاص کے نزدیک نبی اور رسول کےواسطے کتاب لانا ضروری شرط ہےخواہ وہ کتاب شریعت کاملہ ہو یاکتابا المبشرات والمنذرات ہیں “الکتاب المبین “کے نام سے موسوم کیاہے، پس آپ اس پہلو سے بھی نبی ثابت ہیں ولوکرہ الکافرون ( اگرچہ کافراسے ناپسندہی کریں ) [2]
اور خلیفہ قادیانی مرزا محمود نے عیدکاخطبہ دیتے ہوئے کہا :
” حقیقی عید ہمارےلیے ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ اس الٰہی کلام کوپڑھاجائے اور سمجھاجائے جوحضرت مسیح موعود (غلام قادیانی) پر اترا۔ بہت کم لوگ ہیں جواس کلام کوپڑھتے اورا س کادودھ پیتے