کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 253
حضرت مسیح موعود کی روشنی میں دکھائی دے ۔اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود اسی ذریعہ سے نظر آئے گا کہ حضرت مسیح موعود کی روشنی میں دیکھاجائے، اگر کوئی چاہے کہ آپ سے علیحدہ ہوکر کچھ دیکھ سکے تواسے کچھ نظر نہ آئے گاایسی صورت میں اگر کوئی قرآن کوبھی دیکھے گا تووہ اس کےلیے یھدی من یشاء والاقرآن نہ ہوگا،بلکہ یضل من یشاء والاقرآن ہوگا ۔ اسی طرح اگر حدیثوں کو اپنے طور پر پڑھیں گے تو وہ مداری کے پٹارے سے زیادہ وقعت نہیں رکھیں گی ۔ حضرت مسیح موعود فرمایا کرتےتھے ،حدیثوں کی کتابوں کی مثال تومداری کے پٹارے کی ہے، جس طرح مداری جوچاہتا ہے اس میں سےنکال لیتا ہے تواس طرح ان سے جوچاہو نکال لو۔“ [1]